Mutaliya-e-Quran - Faatir : 36
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ١ۚ لَا یُقْضٰى عَلَیْهِمْ فَیَمُوْتُوْا وَ لَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ مِّنْ عَذَابِهَا١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِیْ كُلَّ كَفُوْرٍۚ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ جن لوگوں نے كَفَرُوْا : کفر کیا انہوں نے لَهُمْ : ان کے لیے نَارُ جَهَنَّمَ ۚ : جہنم کی آگ لَا يُقْضٰى : نہ قضا آئے گی عَلَيْهِمْ : ان پر فَيَمُوْتُوْا : کہ وہ مرجائیں وَلَا يُخَفَّفُ : اور نہ ہلکا کیا جائے گا عَنْهُمْ : ان سے مِّنْ : سے۔ کچھ عَذَابِهَا ۭ : اس کا عذاب كَذٰلِكَ : اسی طرح نَجْزِيْ : ہم سزا دیتے ہیں كُلَّ كَفُوْرٍ : ہر ناشکرے
اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے اُن کے لیے جہنم کی آگ ہے نہ اُن کا قصہ پاک کر دیا جائے گا کہ مر جائیں اور نہ اُن کے لیے جہنم کے عذاب میں کوئی کمی کی جائے گی اِس طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ہر اُس شخص کو جو کفر کرنے والا ہو
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا [اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ] لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ ۚ [ان کے لئے جہنم کی آگ ہے ] لَا يُقْضٰى عَلَيْهِمْ [کام تمام نہیں کیا جائے گا ان کا ] فَيَمُوْتُوْا [کہ وہ مر ہی جائیں ] وَلَا يُخَـفَّفُ عَنْهُمْ [اور تخفیف نہیں کی جائے گی ان سے ] مِّنْ عَذَابِهَا ۭ [اس (آگ) کے عذاب میں سے ] كَذٰلِكَ نَجْزِيْ [اس طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ] كُلَّ كَفُوْرٍ [ہر ایک ناشکرے کو ] ۔
Top