Madarik-ut-Tanzil - An-Nahl : 39
لِیُبَیِّنَ لَهُمُ الَّذِیْ یَخْتَلِفُوْنَ فِیْهِ وَ لِیَعْلَمَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰذِبِیْنَ
لِيُبَيِّنَ : تاکہ ظاہر کردے لَهُمُ : ان کے لیے الَّذِيْ : جو يَخْتَلِفُوْنَ : اختلاف کرتے ہیں فِيْهِ : اس میں وَلِيَعْلَمَ : اور تاکہ جان لیں الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا : جن لوگوں نے کفر کای (کافر) اَنَّهُمْ : کہ وہ كَانُوْا كٰذِبِيْنَ : جھوٹے تھے
تاکہ جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں وہ ان پر ظاہر کر دے اور اس لئے کہ کافر جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے۔
39 : لِیُبَیِّنَ لَھُمُ (تاکہ ان کے سامنے واضح کر دے) یہ بھی اس کے متعلق ہے جس پر بلٰی دلالت کر رہا ہے ای یبعثھم لیبین لھم نحو : اور منؔ کی ضمیر من یموتؔ کی طرف لوٹ رہی ہے جس میں مومن و کافر دونوں شامل ہیں۔ الَّذِیْ یَخْتَلِفُوْنَ فِیْہِ (اس کو جس کے متعلق وہ اختلاف کرتے تھے) کہ وہ برحق ہے وَلِیَعْلَمَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا اَنَّھُمْ کَانُوْ ا کٰذِبِیْنَ ( اور تاکہ کافر جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے) اپنے اس قول لا یبعث اللّٰہ من یموت میں کہ بعث بعد الموت نہیں ہے۔
Top