Madarik-ut-Tanzil - Al-Anbiyaa : 9
ثُمَّ صَدَقْنٰهُمُ الْوَعْدَ فَاَنْجَیْنٰهُمْ وَ مَنْ نَّشَآءُ وَ اَهْلَكْنَا الْمُسْرِفِیْنَ
ثُمَّ : پھر صَدَقْنٰهُمُ : ہم نے سچا کردیا ان سے الْوَعْدَ : وعدہ فَاَنْجَيْنٰهُمْ : پس ہم نے بچا لیا انہیں وَمَنْ نَّشَآءُ : اور جس کو ہم نے چاہا وَاَهْلَكْنَا : اور ہم نے ہلاک کردیا الْمُسْرِفِيْنَ : حد سے بڑھنے والے
پھر ہم نے ان کے بارے میں (اپنا) وعدہ سچا کردیا تو ان کو اور جس کو چاہا نجات دی اور حد سے نکل جانے والوں کو ہلاک کردیا
9: ثُمَّ صَدَقْنٰـھُمُ الْوَعْدَ (پھر ہم نے ان سے جو وعدہ کیا تھا وہ سچا کر دکھایا) ان کو نجات دے کر۔ الوعد اصل فی الوعدؔ ہے جیسا اختار موسٰی قومہ ] الاعراف : 155] میں قومؔ من قومہٖ ؔ ہے۔ فَاَنْجَیْنٰھُمْ (پس ہم نے ان کو نجات دی) اس عذاب سے جو ان کی قوم پر اترا۔ وَمَنْ نَّشَآ ئُ (اور جن کو ہم نے چاہا) وہ مومن ہیں۔ وَاَھْلَکْنَا الْمُسْرِفِیْنَ (اور ہم نے اسراف کرنے والوں کو ہلاک کردیا) مسرفؔ جو کفر کی حد سے آگے بڑھنے والے تھے۔ مسرفین کے متعلق ہلاک کرنے کی اخبارات سے پتہ چلتا ہے کہ من نشاء ؔ ان کے علاوہ اور ان سے جدا ہیں۔
Top