Madarik-ut-Tanzil - Al-Muminoon : 13
ثُمَّ جَعَلْنٰهُ نُطْفَةً فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍ۪
ثُمَّ : پھر جَعَلْنٰهُ : ہم نے اسے ٹھہرایا نُطْفَةً : نطفہ فِيْ : میں قَرَارٍ مَّكِيْنٍ : مضبوط جگہ
پھر اس کو اس کو مضبوط (اور محفوظ) جگہ میں نطفہ بنا کر رکھا
نسل کے مراحل تخلیق : 13: ثُمَّ جَعَلْنٰہُ (پھر اس کو بنایا) یعنی اس کی نسل کو۔ نحو : مضاف کو حذف کر کے مضاف الیہ کو اس کے قائم مقام بنادیا کیونکہ آدم (علیہ السلام) کو نطفہ سے نہیں بنایا گیا۔ وہ اسی طرح ہے جیسے فرمایا : وبدأ خلق الانسان من طین ثم جعل نسلہ من سلالۃ من مائِ مھین ] السجدہ : 7: 8[ ایک قول الانسان سے بنو آدم مراد ہیں اور السلالہ سے نطفہ اہل عرب نطفہ کو سلالۃ کہتے ہیں : ای ولقد خلقنا الانسان میں من سلالۃ یعنی ایسے نطفہ سے جو مٹی سے نکالا اور بنا ہوا ہے اور وہ آدم (علیہ السلام) ہیں۔ نُطْفَۃً (معمولی پانی) فِیْ قَرَارٍ (ایک قرار گاہ میں) یعنی رحم مَّکِیْنٍ (مضبوط۔ )
Top