Tafheem-ul-Quran (En) - Al-Muminoon : 40
قَالَ عَمَّا قَلِیْلٍ لَّیُصْبِحُنَّ نٰدِمِیْنَۚ
فرمایا کہ تھوڑے ہی عرصے میں پیشیمان ہو کر رہ جائیں گے
40: قَالَ عَمَّا قَلِیْلٍ (اللہ تعالیٰ نے فرمایا کچھ ہی وقت کے بعد) ۔ نحو : ما زائدہ ہے یا ماؔ شئی کے معنی میں ہے یا مازمنٌ کے معنی میں ہے اور قلیلیہ ماؔ کا بدل ہے اور قسم کا جواب محذوف ہے۔ لَّیُصْبِحُنَّ نٰدِمِیْنَ (یہ لوگ ضرور پشیمان ہوں گے) جب یہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے جو عذاب ان پر اترے گا۔
Top