Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 31
قَالَ فَاْتِ بِهٖۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ
قَالَ : وہ بولا فَاْتِ بِهٖٓ : تو لے آ اسے اِنْ كُنْتَ : اگر تو ہے مِنَ : سے الصّٰدِقِيْنَ : سچے
(فرعون نے) کہا اگر سچے ہو تو اسے لاؤ (دکھاؤ )
31: قَالَ فَاْتِ بِہٖٓ (اس نے کہا تو اس کو پیش کر) جو تیری سچائی کو واضح کر دے اِنْ کُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ (اگر تو سچا ہے) تیرے پاس دلیل ہے۔ : جواب شرط مقدر ہے۔ جو کہ (فاحضرہ) ہے یعنی تو اس کو حاضر کر دے۔
Top