Madarik-ut-Tanzil - Al-Qasas : 70
وَ هُوَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ لَهُ الْحَمْدُ فِی الْاُوْلٰى وَ الْاٰخِرَةِ١٘ وَ لَهُ الْحُكْمُ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ
وَهُوَ اللّٰهُ : اور وہی اللہ لَآ اِلٰهَ : نہیں کوئی معبود اِلَّا هُوَ : اس کے سوا لَهُ الْحَمْدُ : اسی کے لیے تمام تعریفیں فِي الْاُوْلٰى : دنیا میں وَالْاٰخِرَةِ : اور آخرت وَلَهُ الْحُكْمُ : اور اسی کے لیے فرمانروائی وَاِلَيْهِ : اور اسی کی طرف تُرْجَعُوْنَ : تم لوٹ کر جاؤگے
اور وہی خدا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں دنیا اور آخرت میں اسی کی تعریف ہے اور اسی کا حکم اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
70: وَہُوَ اللّٰہُ (اور وہی اللہ تعالیٰ ) الوہیت میں خاص اور سب پر قابل ترجیح ہے۔ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ ہُوَ (اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں) ۔ یہ ماقبل کی تقریر ہے۔ جیسا کہتے ہیں۔ الکعبۃ القبلۃ لا قبلۃ الاہی۔ یہ پچھلا جملہ تاکید و تقریر ہے۔ لَہُ الْحَمْدُ فِی الْاَرضِ (اور اسی ہی کیلئے تعریف ہے دنیا میں) وَالْاٰخِرَۃِ (اور آخرت میں) اور وہ دوسرے مقام پر اس طرح مذکور ہے۔ الحمدللّٰہ الذی اذہب عنا الحزن۔] فاطر۔ 34[ ایک اور مقام پر فرمایا۔ الحمدللّٰہ الذی صدقنا وعدہ۔ ] الزمر۔ 74[ ایک مقام پر ارشاد ہوا۔ وقیل الحمدللّٰہ رب العالمین۔ ] الزمر۔ 75[ مسئلہ : جنت میں حمد وثناء بطور لذت کے ہوگی بطور امر تکلیفی کے نہ ہوگی۔ (جیسا کہ دنیا میں امر تکلیفی ہے) ۔ وَلہُ الْحُکْمُ (اور فیصلہ اسی ہی کے لئے ہے) ۔ بندوں کے مابین فیصلہ کرنا۔ وَاِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ (اور اسی ہی کی طرف تم لوٹائے جائو گے) ۔ دوبارہ اٹھا کر کے۔
Top