Madarik-ut-Tanzil - Al-Ghaafir : 72
فِی الْحَمِیْمِ١ۙ۬ ثُمَّ فِی النَّارِ یُسْجَرُوْنَۚ
فِي : میں الْحَمِيْمِ : کھولتے ہوئے پانی ثُمَّ : پھر فِي النَّارِ : آگ میں يُسْجَرُوْنَ : وہ جھونک دئیے جائیں گے
یعنی کھولتے ہوئے پانی میں پھر آگ میں جھونک دئیے جائیں گے
فِي الْحَمِيْمِ (گرم پانی میں) ای یجرون فی الماء الحار (ان کو گرم پانی میں کھینچا جائے گا) ۔ڏ ثُمَّ فِي النَّارِ يُسْجَرُوْنَ (پھر ان کو آگ میں جھونک دیا جائے گا) یسجرون سجر التنور سے بنا ہے۔ جبکہ اس کو ایندھن سے بھر دیں اور اس کا معنی یہ ہے کہ وہ آگ میں ہوں گے اور وہ ان کے چاروں طرف چھائی ہوگی اور ان کو آگ سے جلایا جائے گا اس حال میں کہ ان کے پیٹ آگ سے بھرے ہوں گے۔
Top