Madarik-ut-Tanzil - Ash-Sharh : 4
وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ
وَ : اور رَفَعْنَا : ہم نے بلند کیا لَكَ : آپ کے لئے ذِكْرَكَ : آپ کا ذکر
اور تمہارا ذکر بلند کیا
4 : وَرَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ (اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا آوازہ بلند کیا) آپ کے ذکر کو اس قدر بلند کیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ذکر کے ساتھ شہادت میں آپ کے ذکرکو ملا دیا۔ اسی طرح اذان، اقامت، خطبات اور تشہد اور قرآن کے بہت سے مقامات میں جیسے : اطیعوا اللہ واطیعوا الرسول ] المائدہ : 92[ ومن یطع اللہ ورسولہ ] النساء : 13 [ واللہ ورسولہ احق ان یرضوہٗ ] التوبہ : 62[ اور اسی طرح نام کی نسبت اپنی طرف فرمائی رسول اللہ، نبی اللہ، اور آپ کا تذکرہ پچھلی کتابوں میں کردیا۔ وغیرہ ذلک۔ لکؔ کا فائدہ : وہ ہے جو طریقہ ابہام اور ایضاح میں جانا گیا ہے۔ کیونکہ الم نشرح لک سے یہ واضح سمجھا جاتا ہے۔ پھر صدرک کہہ کر اس کی وضاحت کی جو کہ پہلے مبہم طور پر معلوم ہوا اور اسی طرح لک ذکرک و عنک وزرک بھی۔ گویا کہیں ابہام اور کہیں ایضاح فرمائی۔
Top