4:۔ ” ورفعنا ‘ یہ دوسرا انعام ہے۔ ہم نے آپ کا بول بالا کردیا۔ آپ پر قرآن نازل فرمایا۔ قیامت تک مسلمان اسے پڑھتے پڑھاتے رہیں گے اور آپ کو ثواب ملتا رہے گا یا مطلب یہ ہے کہ میں نے اپنے نام کے ساتھ تیرے نام کو بھی اونچا کردیا ہے مثلاً اذان و اقامت میں تشہد میں، خطبات میں عن ابن عباس قال : یقول لہ لا ذکرت الا ذکرت معی فی الاذان والاقامۃ والتشہد ویوم الجمعۃ علی المنابر ویوم الفطر ویوم الاضحی وایام التشریق و یوم عرفۃ عند الجمار وعلی الصفا والمروۃ وفی خطبۃ النکاح وفی مشارق الارض و مغاربہا (قرطبی ج 20 ص 107) ۔