Madarik-ut-Tanzil - Ash-Sharh : 7
فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ
فَاِذَا : پس جب فَرَغْتَ : آپ فارغ ہوں فَانْصَبْ : محنت کریں
تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو
7: فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ (تو آپ جب فارغ ہوجایا کریں تو محنت کیا کیجئے) یعنی جب تم مخلوق کو دعوت الی اللہ دے کر فارغ ہوجائو۔ تو اپنے رب کی عبادت میں خوب کوشش کرو۔ قول ابن عباس ؓ : جب تم اپنی نماز سے فارغ ہوجائو۔ تو دعا میں خوب کوشش کرو۔ اور اس میں اختلاف ہے کہ یہ سلام سے قبل یا سلام کے بعد دعا کا حکم ہے۔ ربط ماقبل : ماقبل سے اس کا تعلق اس طرح ہے۔ جبکہ آپ پر گزشتہ انعامات کا شمار کیا۔ اور آئندہ کا وعدہ فرمایا تو شکر پر آمادہ کیا اور عبادت میں خوب محنت کی طرف متوجہ کیا۔ النصب محنت کرنا اس طرح ہے۔ کہ ایک دوسرے کے ساتھ ملاکر کی جائے۔ اور اپنے اوقات میں سے کوئی وقت بھی اس سے خالی نہ چھوڑا جائے۔ پس جب ایک عبادت سے فارغ ہو تو اس کے ساتھ دوسری کو ملائے۔
Top