Tafseer-e-Majidi - Ash-Sharh : 7
فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ
فَاِذَا : پس جب فَرَغْتَ : آپ فارغ ہوں فَانْصَبْ : محنت کریں
تو جب آپ فارغ ہوجایا کیجئے، ریاضت کیا کیجئے،5۔
5۔ یعنی کثرت عبادات ومجاہدات میں مشغول رہا کیجئے کہ آپ کی شان کے یہی مناسب ہے۔ (آیت) ” فاذا فرغت “۔ یعنی جب آپ ﷺ اپنے منصب و مرتبہ کے فرائض یاتبلیغ احکام رسالت سے فرصت پائیے۔
Top