Urwatul-Wusqaa - An-Naml : 85
اَفَتُمٰرُوْنَهٗ عَلٰى مَا یَرٰى
اَفَتُمٰرُوْنَهٗ : کیا پھر تم جھگڑتے ہو اس سے عَلٰي مَا يَرٰى : اوپر اس کے جو وہ دیکھتا ہے
اور ان پر ان کے ظلم کے باعث (عذاب کا) وعدہ پورا ہو کر رہے گا پھر یہ لوگ کچھ بول بھی نہ سکیں گے
جب حقیقت ان کی آنکھوں کے سامنے ہوگی گو اس وقت کیا بولیں گے : 85۔ یہ بات جب ان سے پوچھی جائے گی تو وہ کچھ جواب نہیں دے سکیں گے کیونکہ جس ظلم وعدوان کا ارتکاب وہ عمر بھر کرتے رہے اور بار بار سمجھانے کے باوجود بھی وہ اس سے باز نہ آئے اس کی وجہ سے ان کو عذاب میں مبتلا کردیا جائے گا اور اس وقت وہ اپنی صفائی پیش کرنے سے بھی قاصر رہیں گے اور کوئی کسی طرح کا عذر بھی پیش نہ کرسکیں گے ، چپ کھڑے رہیں گے گویا ان کے لبوں پر کسی نے مہر لگا دی ہے یا اور کچھ نہیں تو ان کی قوت گویائی کسی نے سلب کرلی ہے ، ایسا کیوں ہوگا ؟ اس لئے کہ جس چیز کو وہ دنیا میں بڑے زور وشور سے جھٹلاتے رہے تھے اور بار بار اس کے آنے کا تقاضا کرتے رہے تھے آج وہ ان کو واضح طور پر دکھائی دے رہی ہوگی اس لئے اب وہ بولیں گے تو کیا او بھاگ کر جائیں گے تو کہاں ؟
Top