Tafseer-e-Majidi - Aal-i-Imraan : 148
فَاٰتٰىهُمُ اللّٰهُ ثَوَابَ الدُّنْیَا وَ حُسْنَ ثَوَابِ الْاٰخِرَةِ١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۠   ۧ
فَاٰتٰىھُمُ : تو انہیں دیا اللّٰهُ : اللہ ثَوَابَ : انعام الدُّنْيَا : دنیا وَحُسْنَ : اور اچھا ثَوَابِ الْاٰخِرَةِ : انعام آخرت وَاللّٰهُ : اور اللہ يُحِبُّ : دوست رکھتا ہے الْمُحْسِنِيْنَ : احسان کرنے والے
سو اللہ نے انہیں دنیا کا بھی عوض دیا اور آخر کا بھی عمدہ عوض اور اللہ نیکوکاروں سے محبت رکھتا ہے،291 ۔
291 ۔ آیت کا مطلب یہ ہوا کہ اللہ نے انہیں دنیا وآخرت دونوں میں کامیاب بنایا اور آخر میں نکوکاری کی بشارت اللہ کی محبوبیت کی صورت میں دی، دنیا اور آخرت کے سارے انعامات سے بڑھ چڑھ کر۔ (آیت) ” ثواب الدنیا “۔ یعنی فتح وظفر۔ (آیت) ” حسن ثواب الاخرۃ “۔ یعنی جنت اور وہاں کی نعمتیں۔
Top