Urwatul-Wusqaa - Aal-i-Imraan : 148
فَاٰتٰىهُمُ اللّٰهُ ثَوَابَ الدُّنْیَا وَ حُسْنَ ثَوَابِ الْاٰخِرَةِ١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۠   ۧ
فَاٰتٰىھُمُ : تو انہیں دیا اللّٰهُ : اللہ ثَوَابَ : انعام الدُّنْيَا : دنیا وَحُسْنَ : اور اچھا ثَوَابِ الْاٰخِرَةِ : انعام آخرت وَاللّٰهُ : اور اللہ يُحِبُّ : دوست رکھتا ہے الْمُحْسِنِيْنَ : احسان کرنے والے
تو اللہ نے بھی انہیں دونوں جہانوں میں اجر عطا فرمایا دنیا کا بھی ثواب دیا اور آخرت کا بھی بہتر ثواب دیا اور اللہ تو انہی لوگوں کو دوست رکھتا ہے جو نیک کردار ہوتے ہیں
جن کو دین و دنیا میں کامیاب ہونے کی ضمانت دے دی گئی : 211: اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں کوشش کرتے ہیں۔ یعنی جہاد کرتے ہیں اور دنیا کو دین پر قربان کردیتے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ دنیا کا ثواب بھی دیتا ہے اور آخرت کا ثواب تو ان کو نہایت ہی اعلیٰ درجہ کا ملتا ہے۔ بس ان لوگوں کو زیر نظر آیت میں ” محسنین “ کہا اور احسان کے معنی حدیث شریف میں آئے ہیں کہ ” تعبد اللہ کانک تراہ “ کہ تو اللہ کی عبادت اس طرح کرے گویا اللہ کو دیکھ رہا ہے۔ اور جو شخص اپنے فوائد دنیوی اللہ کی راہ میں قربان کردیتا ہے یا قربان کر دیھے کے لئے تیار ہوتا ہے۔ وہ واقعی احسان کی اس تعریف کے زمرہ میں آتا ہے۔
Top