Tafseer-e-Majidi - Aal-i-Imraan : 158
وَ لَئِنْ مُّتُّمْ اَوْ قُتِلْتُمْ لَاۡاِلَى اللّٰهِ تُحْشَرُوْنَ
وَلَئِنْ : اور اگر مُّتُّمْ : تم مرگئے اَوْ : یا قُتِلْتُمْ : تم مار دیے گئے لَاِالَى اللّٰهِ : یقیناً اللہ کی طرف تُحْشَرُوْنَ : تم اکٹھے کیے جاؤگے
اور تم لوگ خواہ مرجاؤ یا مارے جاؤ، ضرور اللہ ہی کے پاس اکٹھے کیے جاؤ گے،322 ۔
322 ۔ سو مومن کے لیے تو کوئی خوف وہراس کی بات ہی نہیں) (آیت) ” متم “ یعنی طبعی موت سے اپنے وطن میں وفات پاگئے۔ (آیت) ” قتلتم “۔ یعنی جہاد فی سبیل اللہ میں مارے گئے۔
Top