Tafseer-e-Majidi - An-Najm : 7
وَ هُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰىؕ
وَهُوَ : اور وہ بِالْاُفُقِ : افق پر تھا الْاَعْلٰى : بالائی۔ اعلیٰ
اس حال میں کہ وہ آسمان کے بلند کنارہ پر تھا،6۔
6۔ (جانب مشرق میں) اے مطلع الشمس (مدارک) وھو اقصی الدنیا عند مطلع الشمس (معالم) اس نظارہ کی تفصیلات حدیث میں آئی ہیں۔ جن کا خلاصہ یہ ہے کہ جدھر سے صبح صادق طلوع ہوتی ہے ادھر رسول اللہ ﷺ کو ابتداء نبوت میں حضرت جبرئیل (علیہ السلام) ایک بار اپنی اصلی صورت میں کرسی پر بیٹھے ہوئے نظر آئے۔ آسمان اس وقت ایک سرے سے دوسرے سرے تک ان کے وجود سے پر معلوم ہورہا تھا۔ یہ مہیب وحیرت انگیز منظر آپ نے پہلی بار دیکھا تو طبیعت میں قدرۃ کچھ گھبراہٹ کے آثار پیدا ہوئے اس پر سورة المدثر نازل ہوئی۔
Top