Tafseer-e-Majidi - Ar-Rahmaan : 15
وَ خَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍۚ
وَخَلَقَ الْجَآنَّ : اور اس نے پیدا کیا جن کو مِنْ مَّارِجٍ : شعلے والی سے مِّنْ نَّارٍ : آگ سے۔ آگ کے
اور جنات کو پیدا کیا خالص آگ سے،10۔
10۔ انسان اور جن کا مخلوق کی دو 2 مختلف نوعین ہونا یہاں جس صراحت سے مذکور ہے اس کے آگے صراحت کا کوئی اور درجہ ہو کیا سکتا ہے۔ حیرت اور اس سے زیاہ افسوس کا مقام ہے کہ ایسی ایسی متعدد قرآنی صراحتوں کے باوجود بعض باطل فرقوں کی کوششیں اب بھی جاری ہیں کہ جس طرح بھی کھینچ تان کر اور لغت اور نصوص قرآنی سے جس طرح بھی کشتی لڑ لڑ کر ممکن ہوجنات کو انسان ہی کی ایک قسم ثابت کردکھائیں ! اسلئے اور محض اس لئے فرنگیوں کو ابھی تک اپنی کسی تحقیق سے جود جنات کا ثبوت نہیں ملا ہے ! اکبرالہ آبادی کیا خوب فرماگئے ہیں : ع :۔ کیونکر خدا کے عرش کے قائل ہوں یہ عزیز۔ جغرافیہ میں عرش کا نقشہ نہیں ملا !
Top