Tafseer-e-Mazhari - Ar-Rahmaan : 15
وَ خَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍۚ
وَخَلَقَ الْجَآنَّ : اور اس نے پیدا کیا جن کو مِنْ مَّارِجٍ : شعلے والی سے مِّنْ نَّارٍ : آگ سے۔ آگ کے
اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا
و خلق الجان من مارج من نار اور جنات کو خالص آگ سے پیدا کیا ‘ وَ خَلَقَ الْجَآنَّ : الجان جنس جن۔ بعض نے کہا : جنات کا جو پدر اعلیٰ تھا اس کا نام الجان تھا۔ ضحاک نے کہا : ابلیس مراد ہے۔ مِنْ مَّارِجٍ : مارج بھڑکتی ہوئی ‘ خالص ‘ صاف ‘ بےدود آگ۔ اصل لغت کے لحاظ سے مارج کا معنی ہے مضطرب (لرزاں) یہ مرج سے مشتق ہے۔ مَرَج کا معنی مضطرب ہوا۔ مجاہد نے کہا : مارج کا معنی ہے مخلوط مرج امر القوم ‘ یعنی گڈمڈ اور مخلوط ہوگیا۔ آگ کے سرخ ‘ زرد اور سبز شعلے جب باہم گڈمڈ ہوجاتے ہیں تو اس کو مارج کہا جاتا ہے۔
Top