Tafseer-e-Majidi - Al-A'raaf : 125
قَالُوْۤا اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَۚ
قَالُوْٓا : وہ بولے اِنَّآ : بیشک ہم اِلٰى : طرف رَبِّنَا : اپنا رب مُنْقَلِبُوْنَ : لوٹنے والے
وہ بولے (خیر) ہم اپنے پروردگار ہی کے پاس لوٹیں گے،160 ۔
160 ۔ (تو اس سزا اور موت سے ہمیں ڈراتا کیا ہے ؟ ) اللہ اللہ، ایمان باللہ بھی ذہن کے اندر کیسا انقلاب برپا کردیتا ہے۔ یہ ساحر وہی ہیں کہاں تو ابھی اپنا کمال فن دکھانے کے لیے مال وجاہ، انعام واکرام کے طالب تھے۔ اور کہاں اب سر فروشی پر بےتکلف آمادہ ہوگئے۔
Top