Tafseer-e-Majidi - Al-A'raaf : 124
لَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ ثُمَّ لَاُصَلِّبَنَّكُمْ اَجْمَعِیْنَ
لَاُقَطِّعَنَّ : میں ضرور کاٹ ڈالوں گا اَيْدِيَكُمْ : تمہارے ہاتھ وَاَرْجُلَكُمْ : اور تمہارے پاؤں مِّنْ : سے خِلَافٍ : دوسری طرف ثُمَّ : پھر لَاُصَلِّبَنَّكُمْ : میں تمہیں ضرور سولی دوں گا اَجْمَعِيْنَ : سب کو
میں تمہارے ہاتھ اور تمہارے پیر الٹی طرف سے کاٹے دالتا ہوں پھر تم سب کو سولی پر ٹانک کر رہوں گا،159 ۔
159 ۔ سولی کی سزا قدیم قوموں خصوصا قدیم مصریوں میں عام تھی ملاحظہ ہو انگریزی تفسیر القرآن۔ (آیت) ” من خلاف “۔ مثلا داہنا ہاتھ اور بایاں پاؤں یا بایاں ہاتھ اور داہنا پاؤں۔
Top