6۔ (بلاواسطہ مخلوق، اور براہ راست) عبادت اور بہترین عبادت کے حکم میں تو آپ کی مشغولی تبلیغ واصلاح خلق بھی داخل تھی، لیکن بہرحال اس میں ایک واسطہ مخلوق کا رہتا تھا، آیت میں حکم یہ مل رہا ہے کہ اس نوعیت کی عبادت کے علاوہ براہ راست توجہ الی الحق بھی رکھیے۔ مرشد تھانوی (رح) نے فرمایا کہ شیخ جب ارشاد وافادہ سے فارغ ہوجائے تو چاہیے کہ خلوت میں فکر ومناجات میں لگ جائے، اور اپنے کو مجاہدہ سے مستغنی نہ سمجھے۔