Tafseer-e-Majidi - Ash-Sharh : 6
اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاؕ
اِنَّ : بیشک مَعَ : ساتھ الْعُسْرِ : دشواری يُسْرًا : آسانی
بیشک مشکلات کے ساتھ آسانی ہونے والی ہے،4۔
4۔ (اور اس پر یقین واعتماد رکھیے کہ عناد ومخالفت کے یہ سارے بادل چھٹ کر رہیں گے اور مظفر ومنصور آپ ہی ہوں گے) آیت کی تکرار، وعدہ کی تاکید کے لیے ہے، تاکہ مسلمانوں کے دل بڑھے ہوئے رہیں۔ اور ان پرامید کا پہلو غالب رہے۔ کر رہ لتاکید الوعد وتعظیم الرجاء (معالم)
Top