Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 96
قَالُوْا وَ هُمْ فِیْهَا یَخْتَصِمُوْنَۙ
قَالُوْا : وہ کہیں گے وَهُمْ : اور وہ فِيْهَا : اس (جہنم) میں يَخْتَصِمُوْنَ : جھگڑتے ہوں گے
وہ آپس میں جھگڑیں گے اور کہیں گے
قالوا ہم فیہا یختصمون۔ دوزخ کے اندر وہ جھگڑتے ہوئے کہیں گے۔ ہُمْ کی ضمیر پجاریوں اور بتوں سب کی طرف لوٹ رہی ہے اللہ بتوں کو بھی اس وقت گویا بنا دے گا اور وہ اپنے پجاریوں سے جھگڑیں گے (اور قالوا کا فاعل صرف پجاری ہیں یعنی جھگڑیں گے تو سب مگر اس قول کے قائل صرف پجاری ہوں گے۔ مترجم) ۔
Top