Tafheem-ul-Quran - Al-A'raaf : 83
فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ
فَذَرْهُمْ : تو چھوڑ دو ان کو يَخُوْضُوْا : بحثیں کریں وَيَلْعَبُوْا : اور کھیلتے رہیں حَتّٰى يُلٰقُوْا : یہاں تک کہ وہ جاملیں يَوْمَهُمُ : اپنے دن سے الَّذِيْ : وہ جو يُوْعَدُوْنَ : وہ وعدہ کیے جاتے ہیں
تو ان کو بک بک کرنے اور کھیلنے دو۔ یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے اس کو دیکھ لیں
فذرھم یخرضوا ویلعبوا حتی یلقوا یومھم الذی یوعدون پس آپ ان کو اسی شغل و تفریح میں رہنے دیجئے ‘ یہاں تک کہ ان کو اپنے اسی دن سے سابقہ پڑجائے جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے۔ یَغُرْضُوْا یعنی بیہودگیوں میں گھسے رہیں۔ یَلْعَبُوْا یعنی دنیوی لہو و لعب میں مشغول رہیں۔ یَوْمَھُمْ الخ یعنی روز قیامت کو پالیں۔ آیت دلالت کر رہی ہے کہ مشرکوں کا قول جہالت اور نفس پرستی پر منبی تھا اور انکے دلوں کی سرشت میں جہالت اور باطل پرستی داخل تھی۔
Top