Tafseer-e-Mazhari - Adh-Dhaariyat : 53
اَتَوَاصَوْا بِهٖ١ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ
اَتَوَاصَوْا بِهٖ ۚ : کیا وہ ایک دوسرے کو اس کے س اتھ نصیحت کر گئے بَلْ هُمْ : بلکہ وہ قَوْمٌ طَاغُوْنَ : لوگ ہیں سرکش
کیا یہ کہ ایک دوسرے کو اسی بات کی وصیت کرتے آئے ہیں بلکہ یہ شریر لوگ ہیں
کیا اس بات کی ایک دوسرے کو وصیت کرتے چلے آتے ہیں نہیں بلکہ یہ سب کے سب سرکش لوگ ہیں اَتَوَا صَوْابِہٖ : یعنی کیا اگلے پچھلے کافر باہم اس بات کی وصیت کرتے چلے آئے ہیں۔ ہمزۂ سوالیہ انکار اور تنبیہ کے لیے ہے۔ بَلْ ھُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَ : باہم وصیت کرنے سے یہ اضراب ہے یعنی ان لوگوں نے ایک دوسرے کو نصیحت نہیں کی تھی۔ ہر امت کا زمانہ الگ الگ تھا۔ باہم فاصلہ بہت تھا بلکہ خود ہی یہ سب لوگ سرکش تھے۔ ذاتی طغیان نے ان ہی سب کو سرکشی پر آمادہ کیا تھا۔ اس کلام میں رسول اللہ ﷺ کے لیے پیام تسلی ہے۔
Top