Tafseer-e-Mazhari - An-Naba : 19
وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ
وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ : اور کھول دیا جائے گا آسمان فَكَانَتْ : تو ہوجائے گا اَبْوَابًا : دروازے، دروازے
اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہو جائیں گے
و قتحت السماء فکانت ابوابا . آسمان کو شگافتہ کردیا جائے گا ‘ اس میں دروازے ہوجائیں گے ابوابًا میں مضاف محذوف ہے یعنی آسمان دروازوں والا ہوجائے گا یا بطور مبالغہ آسمان کو ابواب قرار دیا یعنی آسمان میں اتنے زیادہ شگاف ہوجائیں گے کہ پورا آسمان دروازے ہی دروازے بن جائے گا۔
Top