Kashf-ur-Rahman - An-Naba : 19
وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ
وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ : اور کھول دیا جائے گا آسمان فَكَانَتْ : تو ہوجائے گا اَبْوَابًا : دروازے، دروازے
اور آسمان کھول دیا جائے گا تو اس میں دروازے ہی دروازے ہوجائیں گے یعنی پھٹ جائیگا۔
(19) اور آسمان کھول دیا جائے گا اور اس میں دروازے ہی دروازے ہوجائیں گے۔ یعنی آسمان پھٹ جائے گا اور کھل جائے گا کہ دروازے ہی دروازے معلوم ہوں گے پس کلام تشبیہ پر مبنی ہے اور یہ شاید نزول ملائکہ کے وقت ہوگا جس کا ذکر سورة فرقان میں گزر چکا ہے۔
Top