Madarik-ut-Tanzil - An-Naba : 19
وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ
وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ : اور کھول دیا جائے گا آسمان فَكَانَتْ : تو ہوجائے گا اَبْوَابًا : دروازے، دروازے
اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہوجائیں گے
19 : وَّفُتِحَتِ السَّمَآئُ (اور آسمان کھل جائے گا) قراءت : کوفی قراء نے تخفیف کے ساتھ پڑھا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ آسمان فرشتوں کے اترنے کیلئے پھٹ جائے گا۔ فَکَانَتْ اَبْوَابًا (پھر اس میں دروازے ہی دروازے ہوجائیں گے) پس وہ دروازوں، راستوں اور پھٹے ہوئے مقامات پر مشتمل ہوگا جبکہ آج اس میں کوئی پھٹا ہوا مقام نہیں۔
Top