Mualim-ul-Irfan - An-Naba : 19
وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ
وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ : اور کھول دیا جائے گا آسمان فَكَانَتْ : تو ہوجائے گا اَبْوَابًا : دروازے، دروازے
اور آسمان کھول دیے جائیں گے پس وہ درازے دروازے نظر آئیں ے
(آسمان کا پردہ اٹھ جائے گا ) فرمایا اس دن حالت یہ ہوگی وفتحت السماء آسمانوں کو کھول دیاجائے گا فکانت ابوابا پس وہ دروازے نظر آئیں گے جس طرح دیوار پھٹ جاتی ہے اور دریچے نظر آتے ہیں اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ساتوں آسمانوں سے اوپر جنت اور عرش الٰہی نظر آنے لگیں گے ۔ یعنی آج جو چیزیں آسمان سے پارنظر نہیں آتیں اس دن سب دکھائی دیں گی۔
Top