Mazhar-ul-Quran - Al-Hajj : 26
وَ اِذْ بَوَّاْنَا لِاِبْرٰهِیْمَ مَكَانَ الْبَیْتِ اَنْ لَّا تُشْرِكْ بِیْ شَیْئًا وَّ طَهِّرْ بَیْتِیَ لِلطَّآئِفِیْنَ وَ الْقَآئِمِیْنَ وَ الرُّكَّعِ السُّجُوْدِ
وَاِذْ : اور جب بَوَّاْنَا : ہم نے ٹھیک کردی لِاِبْرٰهِيْمَ : ابراہیم کے لیے مَكَانَ الْبَيْتِ : خانہ کعبہ کی جگہ اَنْ : کہ لَّا تُشْرِكْ : نہ شریک کرنا بِيْ : میرے ساتھ شَيْئًا : کسی شے وَّطَهِّرْ : اور پاک رکھنا بَيْتِيَ : میرا گھر لِلطَّآئِفِيْنَ : طواف کرنے والوں کے لیے وَالْقَآئِمِيْنَ : اور قیام کرنے والے وَالرُّكَّعِ : اور رکوع کرنے والے السُّجُوْدِ : سجدہ کرنے والے
اور (یاد کرو !1) جب کہ ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کے لی کعبہ کی جگہ ٹھیک بتادی اور حکم دیا کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والو اور رکوع و سجدہ کرنے والوں کے لیے پاک رکھنا
(ف 1) اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ تعمیر کعبہ شریف پہلے حضرت آدم (علیہ السلام) نے کی تھی ، آخر میں حضرت ابراہیم کو اللہ تعالیٰ نے کعبہ شریف کی جگہ بتائی اور آپ نے اس کی قدیم بنیاد عمارت کعبہ تعمیر کی اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو وحی فرمائی کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا اور میرے گھر کو نمازیوں کے لیے پاک رکھنا۔
Top