Tafseer-al-Kitaab - Al-Hajj : 26
وَ اِذْ بَوَّاْنَا لِاِبْرٰهِیْمَ مَكَانَ الْبَیْتِ اَنْ لَّا تُشْرِكْ بِیْ شَیْئًا وَّ طَهِّرْ بَیْتِیَ لِلطَّآئِفِیْنَ وَ الْقَآئِمِیْنَ وَ الرُّكَّعِ السُّجُوْدِ
وَاِذْ : اور جب بَوَّاْنَا : ہم نے ٹھیک کردی لِاِبْرٰهِيْمَ : ابراہیم کے لیے مَكَانَ الْبَيْتِ : خانہ کعبہ کی جگہ اَنْ : کہ لَّا تُشْرِكْ : نہ شریک کرنا بِيْ : میرے ساتھ شَيْئًا : کسی شے وَّطَهِّرْ : اور پاک رکھنا بَيْتِيَ : میرا گھر لِلطَّآئِفِيْنَ : طواف کرنے والوں کے لیے وَالْقَآئِمِيْنَ : اور قیام کرنے والے وَالرُّكَّعِ : اور رکوع کرنے والے السُّجُوْدِ : سجدہ کرنے والے
اور (اے پیغمبر، وہ وقت یاد کرو) جب کہ ہم نے ابراہیم کو اس گھر کی جگہ بتلا دی تھی (اور حکم دیا تھا) کہ ہمارے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرنا اور ہمارے (اس) گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام و رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے پاک (صاف) رکھنا۔
[19] یعنی خانہ کعبہ کی۔ [20] خانہ کعبہ کی عمارت اس وقت موجود نہ تھی۔ ابراہیم (علیہ السلام) نے اشارہ غیبی پا کر اس جگہ تعمیر شروع کی جس کا نشان انھیں دکھایا گیا تھا۔
Top