Mazhar-ul-Quran - Az-Zukhruf : 40
اَفَاَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ اَوْ تَهْدِی الْعُمْیَ وَ مَنْ كَانَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ
اَفَاَنْتَ : کیا بھلا تو تُسْمِعُ الصُّمَّ : تو سنوائے گا بہروں کو اَوْ تَهْدِي : یا تو راہ دکھائے گا الْعُمْيَ : اندھوں کو وَمَنْ كَانَ : اور کوئی ہو وہ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ : کھلی گمراہی میں
تو کیا تم1 بہروں کو سنا سکتے ہو یا اندھوں کو راہ دکھا سکتے اور ان لوگوں کو جو صریح گمراہی میں ہیں۔
(ف 1) اے محبوب تم جو اتنی کوشش ان کے ایمان لانے میں کرتے ہو تو کیا ان کو خواہ مخواہ مسلمان کرلو گے کیا تم بہروں کو اپنی باتیں سناسکتے ہو جو بہرابن جائے بات سننا بھی نہ چاہے اس کو کیونکر حق سناسکتے ہو، کیا جو اندھے ہیں ان کو راستہ دکھادو گے اور جو کھلی ہوئی صاف گمراہی میں پڑا ہوا ہے اور نہیں نکلنا چاہتا تو ایسوں کو تم کیوں کر راہ پر لاؤ گے یعنی تم ان کے کفر کا رنج نہ کرو۔
Top