Tafseer-e-Baghwi - Al-A'raaf : 52
وَ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لَهُ الدِّیْنُ وَاصِبًا١ؕ اَفَغَیْرَ اللّٰهِ تَتَّقُوْنَ
وَلَهٗ : اور اسی کے لیے مَا : جو فِي السَّمٰوٰتِ : آسمانوں میں وَالْاَرْضِ : اور زمین وَلَهُ : اور اسی کے لیے الدِّيْنُ : اطاعت و عبادت وَاصِبًا : لازم اَفَغَيْرَ اللّٰهِ : تو کیا اللہ کے سوا تَتَّقُوْنَ : تم ڈرتے ہو
اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور اسی کی عبادت لازم ہے۔ تو تم خدا کے سوا اوروں سے کیوں ڈرتے ہو ؟
(52)” ولہ ما فی السموت والارض ولہ الدین “ اس سے مراد اطاعت اور اخلاص ہے۔” واصباً “ دائم اور ثابت ہے۔ کسی شخص کے لیے ایسا نہیں کہ وہ اطاعت کے بغیر ہلاکت اور فنا سے بچ جائے کیونکہ اطاعت ایسی ہے کہ اس سے نہ زوال آتا ہے اور نہ ہی وہ منقطع ہوتی ہے۔ ” افغیر اللہ تتقون “ کیا تم ڈرتے ہو اللہ کے سوا کسی اور سے۔ استفہام انکار کے معنی میں ہے۔
Top