Tafseer-e-Baghwi - An-Nahl : 53
وَ مَا بِكُمْ مِّنْ نِّعْمَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ ثُمَّ اِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَاِلَیْهِ تَجْئَرُوْنَۚ
وَمَا : اور جو بِكُمْ : تمہارے پاس مِّنْ نِّعْمَةٍ : کوئی نعمت فَمِنَ اللّٰهِ : اللہ کی طرف سے ثُمَّ : پھر اِذَا : جب مَسَّكُمُ : تمہیں پہنچتی ہے الضُّرُّ : تکلیف فَاِلَيْهِ : تو اس کی طرف تَجْئَرُوْنَ : تم روتے (چلاتے) ہو
اور جو نعمتیں تم کو میسر ہیں سب خدا کی طرف سے ہیں۔ پھر جب تم کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اسی کے آگے چلاتے ہو۔
(53)” وما بکم من نعمۃ فمن اللہ “ یعنی جو کچھ تمہیں نعمتیں عطا کی گئی ہیں وہ اللہ کی طرف سے ہیں۔ ” ثم اذا مسکم الضر “ اس سے مراد قحط اور مرض ہے۔ ” فالیہ تجئرون “ یعنی دعا کے وقت تم اللہ تعالیٰ سے عاجزی اور زاری کرو اور اللہ کی طرف رجوع کرو۔
Top