Mutaliya-e-Quran - Ibrahim : 52
هٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ وَ لِیُنْذَرُوْا بِهٖ وَ لِیَعْلَمُوْۤا اَنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ وَّ لِیَذَّكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ۠   ۧ
هٰذَا بَلٰغٌ : یہ پہنچادینا (پیغام) لِّلنَّاسِ : لوگوں کے لیے وَ : اور لِيُنْذَرُوْا : تاکہ وہ ڈرائے جائیں بِهٖ : اس سے وَلِيَعْلَمُوْٓا : اور تاکہ وہ جان لیں اَنَّمَا : اس کے سوا نہیں هُوَ : وہ اِلٰهٌ : معبود وَّاحِدٌ : یکتا وَّلِيَذَّكَّرَ : اور تاکہ نصیحت پکڑیں اُولُوا الْاَلْبَابِ : عقل والے
یہ ایک پیغام ہے سب انسانوں کے لیے، اور یہ بھیجا گیا ہے اس لیے کہ اُن کو اِس کے ذریعہ سے خبردار کر دیا جائے اور وہ جان لیں کہ حقیقت میں خدا بس ایک ہی ہے اور جو عقل رکھتے ہیں وہ ہوش میں آ جائیں
[هٰذَا : یہ ] [ بَلٰغٌ: پہنچانا ہے ] [ لِلنَاسِ : لوگوں کے لئے ] [ وَلِيُنْذَرُوْا : اور تاکہ وہ لوگ خبردار کئے جائیں ] [ بِهٖ : اس سے ] [ وَلِيَعْلَمُوْٓا : اور تاکہ وہ لوگ جان لیں کہ ] [ انمَا : کچھ نہیں سوائے اس کے کہ ] [ هُوَ : وہ ] [اِلٰهٌ وَّاحِدٌ: یکتا الٰہ ہے ] [ وَّلِيَذَّكَّرَ : اور تاکہ یاد دہانی حاصل کریں ] [ اُولُوا الْاَلْبَابِ : (اوہام سے پاک) عقل والے ]
Top