Mutaliya-e-Quran - An-Nahl : 72
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ بَنِیْنَ وَ حَفَدَةً وَّ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ١ؕ اَفَبِالْبَاطِلِ یُؤْمِنُوْنَ وَ بِنِعْمَتِ اللّٰهِ هُمْ یَكْفُرُوْنَۙ
وَاللّٰهُ : اور اللہ جَعَلَ : بنایا لَكُمْ : تمہارے لیے مِّنْ : سے اَنْفُسِكُمْ : تم میں سے اَزْوَاجًا : بیویاں وَّجَعَلَ : اور بنایا (پیدا کیا) لَكُمْ : تمہارے لیے مِّنْ : سے اَزْوَاجِكُمْ : تمہاری بیویاں بَنِيْنَ : بیٹے وَحَفَدَةً : اور پوتے وَّرَزَقَكُمْ : اور تمہیں عطا کیا مِّنَ : سے الطَّيِّبٰتِ : پاک چیزیں اَفَبِالْبَاطِلِ : تو کیا باطل کو يُؤْمِنُوْنَ : وہ مانتے ہیں وَ : اور بِنِعْمَةِ : نعمت اللّٰهِ : اللہ هُمْ : وہ يَكْفُرُوْنَ : انکار کرتے ہیں
اور وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے تمہاری ہم جنس بیویاں بنائیں اور اسی نے ان بیویوں سے تمہیں بیٹے پوتے عطا کیے اور اچھی اچھی چیزیں تمہیں کھانے کو دیں پھر کیا یہ لوگ (یہ سب کچھ دیکھتے اور جانتے ہوئے بھی) باطل کو مانتے ہیں اور اللہ کے احسان کا انکار کرتے ہیں
[وَاللّٰهُ : اور اللہ ہی نے ] [ جَعَلَ : بنایا ] [ لَكُمْ : تمہارے لئے ] [ مِّنْ انفُسِكُمْ : تمہارے اپنے آپ (یعنی جنس) سے ] [ اَزْوَاجًا؛کچھ جوڑے ] [ وَّجَعَلَ : اور اس نے بنائے ] [ لَكُمْ : تمہارے لئے ] [ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ : تمہارے جوڑوں (بیویوں) سے ] [ بَنِيْنَ : بیٹے ] [ وَحَفَدَةً : اور پوتے ] [ وَّرَزَقَكُمْ : اور اس نے دیا تم کو ] [ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ ۭ: پاکیزہ (چیزوں) سے ] [ اَفَبِالْبَاطِلِ : تو کیا باطل پر ] [ يُؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان لاتے ہیں ] [ وَبِنِعْمَةِ اللّٰهِ : اور اللہ کی نعمت کا ] [ هُمْ : وہ لوگ ہی ] [ يَكْفُرُوْنَ : انکار کرتے ہیں ] حد [حَفْدًا : (ض) کام جلد کرنا۔ مستعدی سے خدمت کرنا۔] [ حَافِدٌ ج حَفَدَۃٌ۔ مستعدی سے خدمت کرنے والا ۔ پوتے نواسے وغیرہ (کیونکہ پرانے زمانے میں یہ مستعدی سے بزرگوں کی خدمت کرتے تھے) زیر مطالعہ آیت۔ 72 ۔]
Top