Mutaliya-e-Quran - An-Nahl : 87
وَ اَلْقَوْا اِلَى اللّٰهِ یَوْمَئِذِ اِ۟لسَّلَمَ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ
وَاَلْقَوْا : اور وہ ڈالیں گے اِلَى : طرف (سامنے) اللّٰهِ : اللہ يَوْمَئِذِ : اس دن السَّلَمَ : عاجزی وَضَلَّ : اور گم ہوجائے گا عَنْهُمْ : ان سے مَّا : جو كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ : افترا کرتے (جھوٹ گھڑتے تھے)
اُس وقت یہ سب اللہ کے آگے جھک جائیں گے اور ان کی وہ ساری افترا پردازیاں رفو چکر ہو جائیں گی جو یہ دنیا میں کرتے رہے تھے
[وَاَلْقَوْا : اور وہ (مشرک) لوگ ڈالیں گے ] [ اِلَى اللّٰهِ : اللہ کی طرف ] [ يَوْمَىِٕذِۨ: اس دن ] [ السَّلَمَ : مکمل اطاعت ] [ وَضَلَّ : اور بھٹک (یعنی گم ہو) جائے گا ] [ عَنْهُمْ : ان سے ] [ مَا : وہ جو ] [ كَانوْا يَفْتَرُوْنَ : وہ لوگ گھڑتے تھے ]
Top