Urwatul-Wusqaa - An-Nahl : 87
وَ اَلْقَوْا اِلَى اللّٰهِ یَوْمَئِذِ اِ۟لسَّلَمَ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ
وَاَلْقَوْا : اور وہ ڈالیں گے اِلَى : طرف (سامنے) اللّٰهِ : اللہ يَوْمَئِذِ : اس دن السَّلَمَ : عاجزی وَضَلَّ : اور گم ہوجائے گا عَنْهُمْ : ان سے مَّا : جو كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ : افترا کرتے (جھوٹ گھڑتے تھے)
اور اس دن سب اللہ کے آگے سر اطاعت جھکا دیں گے وہ ساری افتراء پردازیاں ان سے کھوئی جائیں گی جو وہ کیا کرتے تھے !
وہ عاجزی پیش کریں گے اور ان کے سارے سہارے ختم ہوجائیں گے : 99۔ اور مشرکین اس روز اللہ تعالیٰ سے صلح اور اطاعت کی طرح ڈال چلیں گے اور جو کچھ وہ افترادازیاں کرتے رہے تھے وہ سب ان سے غائب ہوجائیں گی اور جتنے سہارے اپنے عقائد باطلہ کی بنا پر قائم کر رکھے تھے ان میں سے کوئی ان کے کام نہ آئے گا ۔ وہ اطاعت اور خوشامد کی راہ میں اس وقت اختیار کریں گے جب ماپنے آپ کو ہر طرح مجبور ومضطر پائیں گے ، آخرت میں ان کا یہ طریق استدلال و اطاعت دنیا کے ٹھیک طریق استکبار واعراض کے مقابل ہوگا ۔ مطلب واضح ہے کہ جن جن سہاروں پر وہ دنیا میں بھروسہ کئے ہوئے تھے وہ سارے کے سارے گم ہوجائیں گے ، کسی فریاد رسی کیلئے موجود نہ پائیں گے اور کوئی مشکل کشا ان کی مشکل حل کرنے کے لئے نہیں ملے گا اور کوئی آگے بڑھ کر یہ کہنے والا نہ ہوگا کہ یہ میرے توسل تھے انہیں کچھ نہ کہا جائے ۔
Top