Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 87
وَ اَلْقَوْا اِلَى اللّٰهِ یَوْمَئِذِ اِ۟لسَّلَمَ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ
وَاَلْقَوْا : اور وہ ڈالیں گے اِلَى : طرف (سامنے) اللّٰهِ : اللہ يَوْمَئِذِ : اس دن السَّلَمَ : عاجزی وَضَلَّ : اور گم ہوجائے گا عَنْهُمْ : ان سے مَّا : جو كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ : افترا کرتے (جھوٹ گھڑتے تھے)
اور مشرک اس دن اللہ کی طرف اطاعت و فرماں برداری کا پیغام ڈالیں گے اور جو افترا پردازیں وہ کیا کرتے تھے وہ سب ان سے غائب ہوجائیں گی
87 ۔ اور مشرک اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف اطاعت و فرمانبرداری کا پیغام ڈالیں گے اور جو افترا پر دازیاں وہ کیا کرتے تھے وہ سب ان سے گم ہوجائیں گی ۔ یعنی سب طرف سے مایوس ہو کر اللہ تعالیٰ کے روبرو اطاعت وانقیاد کا اظہار کرنے لگیں گے اور دنیا میں جس تکبر کا اظہار کیا کرتے تھے اور شجی مارا کرتے تھے وہ سب باتیں جاتی رہیں گی اور سب لن ترانیاں گم ہوجائیں گی ۔
Top