Mutaliya-e-Quran - Ash-Shu'araa : 18
قَالَ اَلَمْ نُرَبِّكَ فِیْنَا وَلِیْدًا وَّ لَبِثْتَ فِیْنَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِیْنَۙ
قَالَ : فرعون نے کہا اَلَمْ نُرَبِّكَ : کیا ہمنے تجھے نہیں پالا فِيْنَا : اپنے درمیان وَلِيْدًا : بچپن میں وَّلَبِثْتَ : اور تو رہا فِيْنَا : ہمارے درمیان مِنْ عُمُرِكَ : اپنی عمر کے سِنِيْنَ : کئی برس
فرعون نے کہا "کیا ہم نے تجھ کو اپنے ہاں بچہ سا نہیں پالا تھا؟ تو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے
قَالَ [ (فرعون نے) کہا ] اَلَمْ نُرَبِّكَ [ کیا ہم نے تربیت نہیں کی تیری ] فِيْنَا [ اپنے (گھر) میں ] وَلِيْدًا [ بچہ ہوتے ہوئے ] وَّلَبِثْتَ [ اور تو رہا ] فِيْنَا [ ہم میں ] مِنْ عُمُرِكَ [ اپنی عمر سے ] سِـنِيْنَ [ کچھ سال ]
Top