Mutaliya-e-Quran - At-Tawba : 39
اِلَّا تَنْفِرُوْا یُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا١ۙ۬ وَّ یَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ وَ لَا تَضُرُّوْهُ شَیْئًا١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
اِلَّا تَنْفِرُوْا : اگر نہ نکلو گے يُعَذِّبْكُمْ : تمہیں عذاب دے گا عَذَابًا : عذاب اَلِيْمًا : دردناک وَّ : اور يَسْتَبْدِلْ : بدلہ میں لے آئے گا قَوْمًا : اور قوم غَيْرَكُمْ : تمہارے سوا وَلَا تَضُرُّوْهُ : اور نہ بگاڑ سکو گے اس کا شَيْئًا : کچھ بھی وَاللّٰهُ : اور اللہ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ : ہر چیز پر قَدِيْرٌ : قدرت رکھنے والا
تم نہ اٹھو گے تو خدا تمہیں دردناک سزا دے گا، اور تمہاری جگہ کسی اور گروہ کو اٹھائے گا، اور تم خدا کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکو گے، وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
اِلَّا تَنْفِرُوْا [ اگر تم لوگ نہیں نکلو گے ] يُعَذِّبْكُمْ [ تو وہ عذاب دے گا تم لوگوں کو ] عَذَابًا اَلِـــيْمًا ڏ [ ایک دردناک عذاب ] وَّيَسْتَبْدِلْ [ اور وہ تبدیل کرے گا ] قَوْمًا [ کسی قوم کو ] غَيْرَكُمْ [ تمہارے علاوہ ] وَ [ اور (یعنی تو) ] لَا تَضُرُّوْهُ [ تم لوگ نقصان نہیں پہنچاؤگے اس کو ] شَـيْــــًٔـا ۭ [ کچھ بھی ] وَاللّٰهُ [ اور اللہ ] عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ [ ہر چیز پر ] قَدِيْرٌ [ قادر ہے ] ترکیب : (آیت ۔ 39) الا دراصل ان شرطیہ اور لائے نفی کو ملا کر لکھا گیا ہے ۔ لا تنفروا۔ فعل نہی نہیں ہے ۔ یہ دراصل لائے نفی کے ساتھ مضارع لا تنفرون تھا ۔ جو ان کی شرط ہونے کی وجہ سے مجزوم ہوا ہے۔ یعذبکم جواب شرط ہونے کی وجہ سے مجزوم ہے ۔ ان شرطیہ پر عطف ہونے کی وجہ سے یستبدل مجزوم ہے اور لا تضروہ اس کا جواب شرط ہونے کی وجہ سے مجزوم ہے۔ اس میں ضمیر مفعولی کو اللہ کے لیے بھی مانا جاسکتا ہے اور قوما کے لیے بھی ۔
Top