Mutaliya-e-Quran - Hud : 26
وَ مِنْهُمُ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ النَّبِیَّ وَ یَقُوْلُوْنَ هُوَ اُذُنٌ١ؕ قُلْ اُذُنُ خَیْرٍ لَّكُمْ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ یُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ رَحْمَةٌ لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ رَسُوْلَ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
وَمِنْهُمُ : اور ان میں سے الَّذِيْنَ : جو لوگ يُؤْذُوْنَ : ایذا دیتے (ستاتے) ہیں النَّبِيَّ : نبی وَيَقُوْلُوْنَ : اور کہتے ہیں هُوَ : وہ (یہ) اُذُنٌ : کان قُلْ : آپ کہ دیں اُذُنُ : کان خَيْرٍ : بھلائی لَّكُمْ : تمہارے لیے يُؤْمِنُ : وہ ایمان لاتے ہیں بِاللّٰهِ : اللہ پر وَيُؤْمِنُ : اور یقین رکھتے ہیں لِلْمُؤْمِنِيْنَ : مومنوں پر وَرَحْمَةٌ : اور رحمت لِّلَّذِيْنَ : ان لوگوں کے لیے جو اٰمَنُوْا : ایمان لائے مِنْكُمْ : تم میں وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ يُؤْذُوْنَ : ستاتے ہیں رَسُوْلَ اللّٰهِ : اللہ کا رسول لَهُمْ : ان کے لیے عَذَابٌ : عذاب اَلِيْمٌ : دردناک
ان میں سے کچھ لوگ ہیں جو اپنی باتوں سے نبی کو دکھ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص کانوں کا کچا ہے کہو، "وہ تمہاری بھلائی کے لیے ایسا ہے، اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور اہل ایمان پر اعتماد کرتا ہے اور سراسر رحمت ہے ان لوگوں کے لیے جو تم میں سے ایماندار ہیں اور جو لوگ اللہ کے رسول کو دکھ دیتے ہیں ان کے لیے دردناک سزا ہے"
وَمِنْهُمُ الَّذِيْنَ [ اور ان میں وہ بھی ہیں جو ] يُؤْذُوْنَ [ ایذا پہنچاتے ہیں ] النَّبِيَّ [ ان نبی کو ] وَيَقُوْلُوْنَ [ اور وہ کہتے ہیں ] هُوَ [ وہ ] اُذُنٌ ۭ [ ایک کان ہیں ] قُلْ [ آپ کہیے ] اُذُنُ خَيْرٍ [ خیرکا کان ہے ] لَّكُمْ [ تمہارے لیے ] يُؤْمِنُ [ وہ ایمان رکھتے ہیں ] بِاللّٰهِ [ اللہ پر ] وَيُؤْمِنُ [ اور وہ بات مانتے ہیں ] لِلْمُؤْمِنِيْنَ [ مومنوں کی ] وَرَحْمَةٌ [ اور رحمت ہیں ] لِّلَّذِيْنَ [ ان کے لیے جو ] اٰمَنُوْا [ ایمان لائے ] مِنْكُمْ ۭ [ تم میں سے ] وَالَّذِيْنَ [ اور وہ لوگ جو ] يُؤْذُوْنَ [ ایذا پہنچاتے ہیں ] رَسُوْلَ اللّٰهِ [ اللہ کے رسول کو ] لَهُمْ [ ان کے لیے ] عَذَابٌ اَلِيْمٌ [ ایک درد ناک عذاب ہے ] (آیت ۔ 61) ۔ اذن مضاف اور خبر اس کا مضاف الیہ ہے ۔ مومن کی ضمیر فاعلی النبی کے لیے ہے۔
Top