Al-Qurtubi - Al-Muminoon : 78
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ
وَهُوَ : اور وہ الَّذِيْٓ : وہی جس نے اَنْشَاَ لَكُمُ : بنائے تمہارے لیے السَّمْعَ : کان وَالْاَبْصَارَ : اور آنکھیں وَالْاَفْئِدَةَ : اور دل (جمع) قَلِيْلًا : بہت ہی کم مَّا تَشْكُرُوْنَ : جو تم شکر کرتے ہو
اور وہی ہے جس نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے لیکن تم کم شکر گزاری کرتے ہو
آیت نمبر 78 ۔ اللہ کا ارشاد ہے : و ھوا لذی انشالکم السمع والابصار اللہ نے اپنی نعمتوں کی کثرت اور کمال قدرت کی انہیں پہچان کرائی۔ قلیلا ما تشکرون۔ یعنی وہ بہت تھوڑا شکر کرتے ہیں۔ بعض نے کہا : اس کا مطلب ہے وہ بالکل شکر نہیں کرتے۔
Top