Al-Qurtubi - Faatir : 14
اِنْ تَدْعُوْهُمْ لَا یَسْمَعُوْا دُعَآءَكُمْ١ۚ وَ لَوْ سَمِعُوْا مَا اسْتَجَابُوْا لَكُمْ١ؕ وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یَكْفُرُوْنَ بِشِرْكِكُمْ١ؕ وَ لَا یُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِیْرٍ۠   ۧ
اِنْ : اگر تَدْعُوْهُمْ : تم ان کو پکارو لَا يَسْمَعُوْا : وہ نہیں سنیں گے دُعَآءَكُمْ ۚ : تمہاری پکار (دعا) وَلَوْ : اور اگر سَمِعُوْا : وہ سن لیں مَا اسْتَجَابُوْا : وہ حاجت پوری نہ کرسکیں گے لَكُمْ ۭ : تمہاری وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِ : اور روز قیامت يَكْفُرُوْنَ : وہ انکار کریں گے بِشِرْكِكُمْ ۭ : تمہارے شرک کرنے کا وَلَا يُنَبِّئُكَ : اور تجھ کو خبر نہ دے گا مِثْلُ : مانند خَبِيْرٍ : خبر دینے والا
اگر تم ان کو پکارو تو وہ تمہاری پکار نہ سنیں اور اگر سن بھی لیں تو تمہاری بات کو قبول نہ کرسکیں اور قیامت کے روز تمہارے شرک سے انکار کردیں گے اور (خدائے باخبر) کی طرح تم کو کوئی خبر نہیں دے گا
آیت : ان تد عو ھم لا یسمعوادعائکم اگر وہ مصائب میں ان سے مد طلب کریں تو وہ تمہاری دعا کو نہ سنیں گے کیونکہ یہ جمادات ہیں جو نہ دیکھتے ہیں اور نہ ہی سنتے ہیں۔ آیت : ولو سمعو اما استجابوالکم کین کہ ہر سننے والا بولنے والا نہیں ہوتا۔ قتادہ نے کہا : معنی ہے اگر وہ سن بھی لیں تو تمہیں کوئی نفع نہ دیں۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : اگر ہم ان کی عقلیں اور زندگی بنا دیں اور وہ تمہاری دعا کو سنیں تو وہ تمہاری بنسبت اللہ تعالیٰ کی اطاعت زیادہ کریں اور کفر پر ہوتے ہوئے تمہیں کوئی جواب نہ دیں۔ آیت : ویومالقیمۃ یکفرون بشرککم وہ انکار کردیں گے کہ تم نے ان کی عبادت کی ہے اور وہ تم سے اپنی براءت کا اظہار کریں گے ؟ پھر یہ بھی جائز ہے کہ یہ کلام ان معبودوں کی طرف لوٹے جو عقل رکھتے ہیں، جس طرح ملائکہ، جن، انبیاء اور شیاطین، یعنی وہ اس امر کا انکار کردیں گے کہ تو نے جو کچھ کیا ہے وہ حق ہے اور اس سے انکار کردیں گے کہ انہوں نے تمہیں اپنی عبادت کا حکم دیا ہے جس طرح اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں خبر دی، آیت : ما یکون لی ان اقول مالیس لی بحق (المائدہ :116) میرے لیے یہ مناسب نہیں تھا کہ میں ایسی بات کروں جس کا مجھے حق نہ ہو۔ یہ بھی جائز ہے کہ اس میں بت شامل ہوں، یعنی اللہ تعالیٰ انہیں زندہ کرے گا یہاں تک کہ وہ خبر دیں گے کہ وہ عبادت کے اہل نہیں تھے۔ آیت : ولاینبئک مثل خبیر خبیر سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی محلوق کو جاننے والا نہیں، اس کی مثل اس کے عمل یا علم کے بارے میں تجھے کوئی اگاہ کرنے والا نہیں۔
Top