Al-Qurtubi - Az-Zukhruf : 56
فَجَعَلْنٰهُمْ سَلَفًا وَّ مَثَلًا لِّلْاٰخِرِیْنَ۠   ۧ
فَجَعَلْنٰهُمْ : تو بنادیا ہم نے ان کو سَلَفًا : پیش رو وَّمَثَلًا : اور ایک مثال لِّلْاٰخِرِيْنَ : بعد والوں کے لیے
ان کو گئے گزرے کردیا اور پچھلوں کے لئے عبرت بنادیا
فجعلنھم سلفا ہم نے قوم فرعون کو پیش رو بنایا۔ ابوعجلز نے کہا، یعنی جوان جیسا عمل کرے ان کا پیش رو بنا دیا اور جوان جیسا عمل کرے اس کے لئے نمونہ بنا دیا (1) مجاہد نے کہا سلفا یعنی حضرت محمد ﷺ کی امت کو خبر دینے والا اور مثلاً یعنی امت محمد ﷺ کے لئے عبرت بنا دیا (2) ان سے یہ بھی قول مروی ہے آپ کی قوم کے کفار کے لئے قیادت کرنے والا بنا دیا وہ جہنم کی طرف ان کے آگے آگے چل رہے ہوں گے۔ قتادہ نے کہا، جہنم کی طرف آگے جانے والا اور بعد میں آنے والوں کے لئے نصیحت۔ سلف کا معنی آگے جانے والا ہے یہ جملہ کہا اجتا ہے : سلف یسلف سلفا، جس طرح طلب یطلب طلباء ہے جس کا معنی آگے جانا اور گذرنا۔ سلف لہ عمل صالح یعنی آگے چلا گیا القوم السلاف۔ آگے جانے والے لوگ۔ سلف الرجل۔ آگے جانے والے آباء اس کی جمع اسلاف اور سلاف ہے عام قرأت سلفا ہے یہ سالف کی جمع ہے جس طرح خادم کی جمع خدم ہے، راصد کی رصد ہے، حارس کی جمع حرس ہے۔ حمزہ اور کسائی کی قرأت سلفا فراء نے کہا یہ سلیف کی جمع ہے جس طرح سرایر کی جمع سرر آتی ہے۔ ابو حاتم نے کہا، یہ سلف کی جمع ہے جس طرح خشب کی جمع خشیب۔ ثمر کی جمع ثمر آتی ہے دونوں کا معنی ایک ہی ہے۔ حضرت علی شیر خدا، حضرت ابن مسعود، حضرت علقمہ، حضرت ابو وائل، نخعی اور حمیر بن قیس نے اسے سلفا پڑھا ہے اسفلہ کی جمع ہے یعنی گذر جانے والی جماعت۔ مورج اور نضر بن شمیل نے کہا : سلفا یہ سلفہ کی جمع ہے جس طرح غرفتہ کی جمع غرف اور طرفہ کی جمع طرف ظلمتہ کی جمع ظلم آتی ہے۔
Top