Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
89
90
91
92
93
94
95
96
97
98
99
100
101
102
103
104
105
106
107
108
109
110
111
112
113
114
115
116
117
118
119
120
121
122
123
124
125
126
127
128
129
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Al-Qurtubi - At-Tawba : 28
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْمُشْرِكُوْنَ نَجَسٌ فَلَا یَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هٰذَا١ۚ وَ اِنْ خِفْتُمْ عَیْلَةً فَسَوْفَ یُغْنِیْكُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖۤ اِنْ شَآءَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ
يٰٓاَيُّھَا
: اے
الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا
: جو لوگ ایمان لائے (مومن)
اِنَّمَا
: اس کے سوا نہیں
الْمُشْرِكُوْنَ
: مشرک (جمع)
نَجَسٌ
: پلید
فَلَا يَقْرَبُوا
: لہٰذا وہ قریب نہ جائیں
الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ
: مسجد حرام
بَعْدَ
: بعد
عَامِهِمْ
: سال
هٰذَا
: اس
وَاِنْ
: اور اگر
خِفْتُمْ
: تمہیں ڈر ہو
عَيْلَةً
: محتاجی
فَسَوْفَ
: تو جلد
يُغْنِيْكُمُ
: تمہیں غنی کردے گا
اللّٰهُ
: اللہ
مِنْ
: سے
فَضْلِهٖٓ
: اپنا فضل
اِنْ
: بیشک
شَآءَ
: اللہ
اِنَّ
: بیشک
اللّٰهَ
: اللہ
عَلِيْمٌ
: جاننے والا
حَكِيْمٌ
: حکمت والا
مومنو ! مشرک تو نجس ہیں تو اس برس کے بعد وہ خانہ کعبہ کے پاس نہ جانے پائیں اور اگر تم کو مفلسی کا خوف ہو تو خدا چاہے گا تو تم کو اپنے فضل سے غنی کردے گا۔ بیشک خدا سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے۔
اس میں سات مسائل ہیں : مسئلہ نمبر
1
۔ قولہ تعالیٰ : یایھا الذین امنو انما المشرکون نجس یہ مبتد اور خبر ہے۔ مشرک کے نجس ( ناپاک ہونے) کے ساتھ متصف ہونے کے معنی میں علماء نے اختلاف کیا ہے۔ پس حضرت قتادہ اور معمر بن راشد وغیرہ ہما نے کہا ہے : کیونکہ وہ جنبی ہوتا ہے (اس لیے ناپاک ہے) کیونکہ جب وہ غسل جنابت کرے تو وہ غسل نہیں ہوتا۔ اور حضرت ابن عباس ؓ وغیرہ نے کہا ہے : بلک شرک ہی وہ شے ہے جس نے اسے نجس اور ناپاک بنادیا ہے۔ امام حسن بصری ؓ نے فرمایا : جس نے مشرک کے ساتھ مصافحہ کیا تو اسے چاہیے کہ وہ وضو کرے۔ اور تمام مذاہب اس پر متفق ہیں کہ کافر جب اسلام قبول کرے تو اس پر غسل کرنا واجب ہوتا ہے، سوائے ابن عبدالحکم کے کیونکہ اس نے کہا ہے : یہ واجب نہیں ہے (
1
) ۔ کیونکہ اسلام سابقہ سارے گناہ مٹا دیتا ہے۔ اور اس پر غسل کے واجب ہونے کا قول ابو ثور ر اور احمد نے کیا ہے۔ اور امام شافعی (رح) نے اسے ساقط کردیا ہے اور کہا ہے : میرے نزدیک پسندیدہ یہ ہے کہ وہ غسل کرے اور اسی طرح ابن قاسم نے بیان کیا ہے۔ اور امام مالک (رح) کا ایک قول یہ ہے کہ وہ غسل کو نہیں پہچانتے۔ اسے ان سے ابن وہب اور ابن ابی اویس نے روایت کیا ہے اور حضرت ثمامہ اور قیس بن عاصم کی حدیث ان اقوال کا رد کرتی ہے ان دونوں کو ابو حاتم البستی نے اپنی صحیح مسند میں روایت کیا ہے کہ حضور نبی مکرم ﷺ ایک دن ثمامہ کے پاس سے گزرے اور وہ اسلام لا چکا تھا، تو آپ ﷺ نے اسے حضرت ابو طلحہ ؓ کے باغ کی طرف بھیجا اور اسے غسل کرنے کا حکم دیا۔ پس اس نے غسل کیا اور دو رکعتیں نماز پڑھی۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تحقیق تمہارے ساتھی کا اسلام حسین اور اچھا ہوگیا ہے “۔ اس معنی میں اسے مسلم (رح) نے روایت کیا ہے اور اس میں ہے ثمامہ پر جب حضور کریم ﷺ نے احسان فرمایا تو وہ مسجد کے قریب ایک نخلستان کی طرف چلا گیا اور غسل کیا۔ اور قیس بن عامر نے حکم دیا ہے کہ وہ پانی اور بیری کے پتوں کے ساتھ غسل کرے۔ پھر اگر وہ بالغ ہونے سے پہلے اسلام لائے تو اس کا غسل کرنا محتسب ہے اور جب وہ اپنے بالغ ہونے کے بعد اسلام لائے تو اس پر لازم ہے کہ وہ اپنے غسل جنابت کی نیت کرے۔ یہ ہمارے علماء کا قول ہے اور یہی مذہب کا ماحصل ہے۔ ابن قاسم نے کافر کے لیے جائز قرار دیا ہے کہ وہ اپن زبان سے اسلام کی شہادت کا اظہار کرنے سے پہلے غسل کرلے، بشر طی کہ اپنے دل کے ساتھ اسلام کا اعتقاد رکھتا ہو۔ یہ نظر و فکر کے اعتبار سے ضعیف قول ہے اور اثر کے مخالف ہے۔ اور وہ اس لیے کہ کوئی بھی قول کے بغیر صرف نیت کے ساتھ مسلمان نہیں ہو سکتا۔ اہل السنت وقا الجماعت کا ایمان کے بارے میں یہ قول ہے : بیشک یہ زبان کے ساتھ اقرار کرنے اور دل کے ساتھ تصدیق کرنے کا نام ہے اور عمل کے ساتھ یہ نمونہ پاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا : الیہ یصعد الکلم اطیب والعمل الصا لح یرفعہ (فاطر :
10
) (اسی کی طرف چڑھتا ہے پاکیزہ کلام اور نیک عمل پاکیزہ کلام کو بلند کرتا ہے)
1
مسئلہ نمبر
2
۔ قولہ تعالیٰ : فلا یقربوا المسجد الحرام، فلا یقر بوا یہ نہی ہے۔ اسی وجہ سے اس سے نون حذف کردی گئی ہے۔ المسجد الحرام اس لفظ کا اطلاق پورے حرم پر کیا جاتا ہے، یہی حضرت عطا کا مذہب ہے۔ تب پورے حرم میں کسی مشرک کو داخل ہونے کی قدرت دینا حرام ہوگا پس جب کوئی ان کی طرف سے ہمارے پاس قاصد آئے امام مقام حل کی طرف نکلے تاکہ وہ (پیغام) سن سکے جو وہ کہتا ہے اور اگر کوئی مشرک چھپ کر حرم پاک میں داخل ہوا اور وہ مرگیا تو اس کی قبر اکھیڑ کر اس کی ہڈیاں نکال لی جائیں گی، نتیجہ اس کے لیے اس کے اندر داخل ہونا جائز نہیں اور نہ اس سے گزرنا جائز ہے۔ اور باجزیرۃ العرب اور کہ مکہ مکرمہ، مدینہ، یمامہ، یمن اور اس کی بستوں پر مشتمل ہے، پس امام مالک رحمتہ اللہ نے کہا ہے : جو بھی دینااسللام پر نہیں وہ ان مقامات سے نکل جائے اور اس کے بارے مترود مسافروں کو نہیں روکا جائے گا اسی طرح امام شافعی (رح) نے کہا ہے، مگر آپ نے اس سے یمن کو مستشنیٰ قرار دیا ہے۔ ان کے لیے تین دنوں کی مدت مقرر کی جائے گی جیسا کہ حضرت عمر فاروق ؓ نے ان کے لیے اتنی مدت مقرر کی جس وقت آپ نے انہیں جلاد وطن کیا۔ انہیں نہ تو اس میں دفن کیا جائے گا۔ اور نہ انہیں حل کی طرف پناہ دی جائے گی۔ مسئلہ نمبر
3
۔ علماء کا کفار کے مساجد حرام میں داخل ہونے کے بارے میں اختلاف ہے اور اس کے بارے پانچ قول ہیں : پس اہل مدینہ نے کہا : یہ آیت تمام مشرکین اور تمام مساجد کے بارے میں عام ہے اور اسی وجہ سے حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اپنے عمال کی طرف لکھا اور اپنے خط میں اس آیت کی طرف استدلال کیا۔ اور اس کی تائید یہ ارشاد گرامی بھی کرتا ہے : فی بیوت اذن اللہ ان تر فع و یذ کر فیھا اسمہ (النور :
36
) (ان گھروں میں جن کے متعلق حکم دیا ہے اللہ نے کہ بلند کیے جائیں اور لیا جائے ان میں اللہ تعالیٰ کا نام) اور کفار ان میں داخل ہونا ان رفعت شان کے خلاف ہے۔ اور صحیح مسلم وغیرہ میں ہے : ” بیشک یہ مساج بول و قذر میں سے کسی شی کی صلاحیت رکھتیں “ (
1
) الحدیث (یعنی غلاظت سے انہیں پاک اور محفوظ رکھنا چاہیے) اور کافر ان سے خالی نہیں ہوتا۔ اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ” میں مسجد کو کسی حائضہ عورت اور جنبی کے لیے حلال نہیں کروں گا “۔ اور کافر جنبی ہے۔ اور ارشاد باری تعالیٰ : انما المشرکون نجس میں تو اللہ تعالیٰ نے اسے نجس کا نام دیا ہے۔ پس یہ اس سے خالی نہیں کہ یہ نجس العین ہوگا یا پھر بطریق حکم اسے دور رکھا ہوگا۔ اور جو صورتت بھی ہوا سے مسجد سے رکنا واجب ہے، کیونکہ ان میں علت جو کہ نجاست ہے وہ موجود ہے اور مسجد میں حرمت موجود ہے۔ کہا ہے جاتا ہے : رجل نجس، امراءۃ نجس، رجلان نجس، ء امراتان نجس، رجال نجس، اور رجال نجس و نساء نجس چونکہ یہ مصدر ہے اس لیے نہ اس کا تثنیہ بنایا جائے گا اور نہ ہی جمع بنائی جائے گی۔ اور النجس ( نون کے کسرہ اور جیم کی جزم کے ساتھ) تو یہ نہیں کہا جائے گا مگر تب جب اس کے ساتھ گندگی اور پلیدی رجس بھی ہو۔ پس جب مفرو ہو تو نجس نو کے فتحہ اور جیم کے کسرہ کے ساتھ اور نجس (جیم کے ضمہ کے ساتھ) کہا جائے گا۔ اور امام شافعی (رح) نے کہا ہے : یہ آیت تمام مشرکین کے بارے میں عام ہے اور مسجد حرام کے بارے میں خاص ہے، لہذا کسی اور مسجد داخل ہونے سے انہیں نہیں روکا جائے گا۔ انہوں نے یہودیوں اور عیسائیوں کے تمام مساجد میں داخل ہونے کو مباح قرار دیا ہے۔ علامہ ابن عربی (رح) نے کہا ہے : یہ ان کی طرف سے ظاہر پر جمود ہے، کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ : انما المشرکون نجس یہ شرک اور نجاست کے ساتھ علت پر تنبیہ ہے۔ پس اگر کہا جائے کہ حضور نبی مکرم ﷺ نے ثمامہ کو مسجد میں باندھا اور مشرک تھا۔ تو اسے یہ کہا جائے گا : ہمارے علماء نے اس حدیث کے کئی جوابات دیئے ہیں اگر یہ صحیح ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ واقعہ نزول آیت سے پہلے تھا۔ دوسرا جواب یہ ہے کہ حضور نبی مکرم ﷺ کو اس کے اسلام لانے کے بارے میں علم تھا اس لیے آپ نے اسے وہاں باندھا۔ اور تیسرا جواب یہ ایک معین فرد کا قضیہ ہے لہذا یہ مناسب نہیں کہ اس کے ساتھ ان اولہ کا دفاع کیا جائے جو ہم نے ذکر کی ہیں، کیونکہ وہ قاعدہ کلیہ کے حکم مقید کرتی ہیں اور یہ کہا جانا ممکن ہے کہ آپ ﷺ نے اسے مسجد میں باندھا ہو تاکہ وہ مسلمانوں کی نماز کے حسن اور ان کے اجتماع کو اور مسجد میں ان کے بیٹھنے کے آداب کے حسن و جمال کو دیکھتے، تو وہ اس سے مانوس ہوجائے اور اسلام قبول کرلے۔ اور اسی طرح ہوا۔ اور یہ کہا جانا بھی ممکن ہے کہ ان کے پاس مسجد کے سوا اور کوئی ایسی جگہ نہ تھی جہاں وہ اسے باندھ سکتے۔ واللہ اعلم امام اعظم ابوحنیفہ (رح) اور آپ کے اصحاب نے کہا ہے : یہود نصاریٰ کو مسجد حرام یا کسی اور مسجد میں داخل ہونے سے نہیں روکا جائیگا اور مشرکوں اور بت پرستوں کے سوا کسی کو مسجد حرام یا کسی اور مسجد داخل ہونے سے نہیں روکا جائے گا اور مشرکوں اور بت پرستوں کے سوا کسی کو مسجد میں داخل ہونے سے نہیں روکا جائے گا۔ اور یہ ایسا قول ہے جسے آیت وغیرہ میں سے جو ہم نے ذکر کیا ہے وہ سب رد کرتا ہے۔ ال کیا طبری (رح) نے کہا ہے : امام اعظم ابوحنیفہ (رح) کے نزدیک ذمی کے لیے بغیر حاجت کے تمام مساجد میں داخل ہونا جائز ہے۔ اور امام شافعی (رح) نے کہا ہے : حاجت کا اعتبار کیا جائے گا اور حاجت کے ساتھ بھی مسجد حرام میں داخل ہونا جائز نہیں۔ اور حضرت عطابن ابی رباح (رح) نے کہا ہے : حرم پاک سارے کا سارا قلبہ اور مسجد ہے، پس چاہیے کہ انہیں حرم پاک میں داخل ہونے سے منع کیا جائے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے : سبحن الذی اسری بعدہ لیلا من المسجد الحرام (الا سراء :
1
) (ہرعیب سے) پاک ہے وہ ذات جس نے سیر کرائی اپنے بندے کو رات کے قلیل حصہ میں مسجد حرام سے) اور بلا شبہ آپ ﷺ کو ام بانی کے گھر سے اٹھایا گیا۔ اور حضرت قتاوہ ؓ نے کہا ہے : کوئی مشرک مسجد حرام کے قریب نہ جائے، سوائے اس کے جو صاحب جزیہ (جزیہ دینے والا) ہو یا کسی مسلمان کا کاف غلام ہو۔ اسماعیل بن اسحاق نے روایت کیا ہے کہ یحییٰ بن عبدالحمید نے ہمیں بیان کیا اس نے کہا ہمیں شریک نے اشعت سے انہوں نے حسن سے انہوں نے حضرت جابر ؓ سے انہوں نے نبی حضور نبی رحمت ﷺ سے روایت بیان کی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا : ” کوئی مشرک مسجد کے قریب نہ جائے سوائے اس کے وہ کسی کا غلام یا کنیز ہو پس وہ کسی حاجت اور ضرورت کے لیے اس میں داخل ہو سکتا ہے “۔ (
1
) اور اسی طرح حضرت جابر بن عبداللہ ؓ نے کہا ہے، کیونکہ انہوں نے کہا ہے : عموم مشرک کو مسجد حرام کے قریب جانے سے روکتا ہے اور اسے غلام اور لونڈی کے حق میں خاص کردیا گیا ہے (
2
) ۔ مسئلہ نمبر
4
۔ قولہ تعالیٰ : بعد عامھم ھذا اس بارے میں دو قول ہیں : ایک قول ہے کہ اس سال سے مراد
9
ہجری کا سال ہے جس میں حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے حج ادا کیا۔ اور دوسرا قول یہ ہے کہ مراد
10
ہجری ہے۔ یہ قتاوہ (رح) نے کہا ہے۔ علامہ ابن عربی (رح) عنہ نے کہا ہے : اور یہی وہ سال ہے جس میں یہ اعلان کیا گیا (کہ آئندہ کوئی مشرک حرم پاک میں داخل نہیں ہوسکتا) اگر کسی آدمی کا غلام کسی دن اس کے گھر میں داخل ہوا اور اس کا آقا اسے یہ کہے : لاتد خل ھذہ الدار بعد یومک ( تو آج کے بعد اس گھر میت داخل ہو) تو اس سے مراد نہیں ہوسکتا جس میں وہ داخل ہوا ہے۔ (
3
) ۔ مسئلہ نمبر
5
۔ قولہ تعالیٰ : و ان خفتم عیلۃ عمرو بن فائد نے کہا ہے : اس کا معنی ہے واذ خفتم (اور جب تمہیں خوف ہو) اور یہ عجمہ ہے اور اس کا معنی عمدہ اور حسین ہے ان کے ساتھ۔ مسلمانوں نے جب مشرکوں کو حج سے روک دیا حالانکہ وہ اناج اور دیگر سامان تجارت لے کر آتے تھے، تو شیطان نے ان کے دلوں میں فقروافلاس کا خوف ڈال دیا اور کہنے لگے : ہم زندگی کہاں سے گزاریں گے ؟ تو اللہ تعالیٰ نے ان سے وعدہ فرمایا کہ وہ اپنے فضل سے انہیں غنی فرمادے گا۔ حضرت ضحاک رحمتہ اللہ نے کہا ہے : پس اللہ تعالیٰ نے ان پر اہل ذمہ کی جانب سے جزیہ کا دروازہ کھول دیا اپنے اس ارشاد گرامی کہ ساتھ : قاتلوا الذین لا یومنون باللہ الا بالیوم الاخر (التوبہ :
29
) (جنگ کرو ان لوگوں سے جو نہیں ایمان لاتے اللہ پر اور روز قیامت پر) اور حضرت عکرمہ (رح) نے کہا ہے : اللہ تعالیٰ نے انہیں موسلا دھار بارش، نباتات اور زمین کی سر سبز و شادابی کے ساتھ غنی فرمادیا۔ پس یمن کے شہر اور نواحی بستیاں بھی سر و سبز شاداب ہوگئیں اور اناج، گوشت کی چربی اور تیل اور دیگر کثیر نفع بخش چیزیں مکہ مکرمہ لے آئے۔ اور عب اسلام لے آئے مراد نجد، صنعاء اور دوسرے علاقے کے لوگ ہیں۔ پس ان کا حج اور ان کی تجارت انتہاء تک پہنچ گئی۔ اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جہاد اور دیگر امتوں پر غلبے کے سبب انہیں غنی کردیا۔ عیلہ کا معنی فقرہ و افلاس ہے۔ کہا جاتا ہے : عال الرجال یعیل جب کوئی آدمی محتاج اور فقیر ہوجائے (
1
) ( تو یہ جملہ کہا جاتا ہے) جیسا کہ شاعر کا قول ہے : وما یدری الفقیر متی غناہ وما یدری الٖغنی متی یعیل فقیر نہیں جانتا کہ کب (اللہ تعالیٰ ) اسے غنی کردے اور غنی (دولت مند) نہیں جانتا کہ وہ کب محتاج ہوجائے ؟ حضرت ابن مسعود ؓ کے اصحاب میں سے علقمہ وغیرہ نے اسے عائلۃ پڑھا ہے اور یہ مصدر ہے، جسیا کہ قال یتیل سے قائلق ہے۔ اسی طرح عافیۃ بھی ہے۔ اور یہ احتمال بھی ہے کہ یہ مخذوف موصوف کی نعت ہو اور تقدیر عبارت ہو : حالا عائلۃ اور اس کا معنی ہو مشکل اور تکلف دہ خصلت۔ اسی سے کہا جاتا ہے : عالنی الاء مریعو لنی یعنی معاملہ مجھ پر شاق اور سخت ہوگیا اور علامہ طبری نے بیان کیا ہے کہ کہا جاتا ہے : عال یعول جب کوئی محتاج اور فقیر ہوجائے (
2
) ۔ مسئلہ نمبر
6
۔ اس آیت میں اس پر دلیل موجود ہے کہ رزق کے بارے میں دل کا تعلق اسباب کے ساتھ قائم کرنا جائز ہے اور یہ توکل کے منافی نہیں ہے، اگرچہ رزق مقدر ہے، اللہ تعالیٰ کا امر ہے اور اس نے اسے تقسیم کیا ہوا ہے، لیکن اس نے اسے حکمت کے تحت اسباب کے ساتھ معلق کردیا ہے تاکہ ان دلوں کو جان لے جو اسباب کے ساتھ متعلق ہیں ان دلوں میں سے جو رب الارباب پر توکل رکھتے ہیں اور یہ پہلے گزر چکا ہے کہ سبب توکل کی نفی نہیں کرتا۔ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا :” اگر تم نے اللہ تعالیٰ پر توکل کیا جیسے اس کے توکل کا حق ہے تو وہ تمہیں اس طرح رزق عطا فرمائے گا جیسے پرندوں کو رزق دیتا ہے وہ صبح بھوکے نکلتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر واپس آتے ہیں “۔ اسے بخاری رحمتہ اللہ نے روایت کیا ہے پس اس میں خبر دی ہے کہ رزق کی تلاش میں صبح و شام آنا جانا توکل حقیقی کے خلاف نہیں ہے۔ علامہ ابن عربی (رح) نے کہا ہے : لیکن مشائخ صوفیہ نے کہا ہے : بلا شبہ یہ صبح و شام آنا جانا توکل حقیقی کے خلاف نہیں ہے۔ اور یہی وہ سبب ہے جو رزق کو کھینچ لاتا ہے۔ انہوں نے کا ہ ہے : اس پر دلیل دو امر ہیں : ان میں سے ایک اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے : و امر اھلک بالصلوٰۃ واصطئر علیھا لانسئلک رزقاً (طہ :
132
) (اور حکم دیجئے اپنے گھر والوں کو نماز کا اور خود بھی پابند رہیے اس پر، نہیں سوال کرتے ہم آپ سے روزی کا بلکہ ہم ہی روزی دیتے ہیں آپ کو) اور دوسرا قول باری تعالیٰ ہے : الیہ یصعد الکلم الطیب واعمل الصالح یر فعہ (فاطر :
10
) پس وہ اپنے محل جو کہ آسمان ہے۔۔۔ سے رزق نازل نہیں کرتا مگر وہی جو اس کی طرف بلند ہوتا ہے اور پاکیزہ ذکر اور عمل صالح ہے اور وہ زمین میں سعی اور دوڑ دھوپ کرنا نہیں ہے، کیونکہ اس میں رزق نہیں ہے۔ اور صحیح وہ ہے جسے فقہاء ظاہر کے نزدیک سنت نے ثابت اور مستحکم کردیا ہے اور اسباب دنیوی کے ساتھ کام کرنا ہے، مثلاً زمین میں ہل چلانا (کاشتکاری کرنا) بازاروں میں تجارت کرنا، اموال (کاروبار) کے لیے تعمیرات کرنا اور باغات لگانا وغیرہ۔ تحقیق صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اس طرح عمل کرتے تھے اور حضور نبی مکرم ﷺ ان کے درمیان موجود تھے۔ ابو الحسن بن بطال نے کہا ہے : اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اس پاکیزہ مال میں خرچ کرنے کا حکم ارشاد فرمایا ہے جو انہوں نے کمایا، علاوہ ازیں دیگر آیات بھی ہیں۔ اور فرمایا : فمن اضطر غیر باغ ولا عاد فلا اثم علیہ (البقرہ :
173
) ( لیکن جو مجبور ہوجائے در آ نحا لی کہ وہ نہ سر کش ہوا اور نہ حد سے برھنے والاہو تو اس پر (بقدر ضرورت کھالینے میں) کوئی گناہ نہیں) پس اللہ تعالیٰ نے مضطر اور مجبور آدمی کے لیے وہ کھانا حلال قرار دیا ہے جو اس پر حرام ہے جب جب اس کے پاس کھانے کے لیے وہ موجود نہ ہو جسے کمانے اور غذا بنانے کا اس نے حکم دے رکھا ہے اور اس نے اسے آسمان سے کھانا نازل ہونے کے انتظار کا حکم نہیں دیا اور اگر وہ شے جسے عذاب بنایا جاسکتا ہے اسے چھوڑ کر اس نے سعی اور کوشش ترک کردی تو وہ اپنی جان کا قاتل ہوگا۔ اور رسول اللہ ﷺ بھوک سے بل کھاتے رہتے تھے جو آپ پاتے تھے وہ کھالیتے تھے اور آپ ﷺ پر آسمان سے کھانہ نازل نہیں ہوا اور آپ ﷺ نے اپنے اہل خانہ کے لیے سال کی خوراک جمع کرتے تھے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو فتو حات عطا فرمائیں۔ اور حضرت انس بن مالک ؓ نے بیان کیا ہے کہ ایک آدمی حضور نبی مکرم ﷺ کی بارگاہ میں اونٹ کے ساتھ حاضر ہوا اور عرض کی : یا رسو اللہ ! ﷺ کیا میں اسے ڈھنگا ڈال دوں اور توکل کروں یا اسے کھلا چھوڑ دوں اور توکل کروں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” تو اسے رسی ڈال اور پھر توکل “۔ (
1
) میں (مفسر) کہتا ہوں : ان کے لیے اہل صفہ میں کوئی حجت اور دلیل نہیں ہے، کیونکہ وہ فقراء تھے مسجد میں بیٹھتے تھے نہ وہ ہل چلاتے تھے اور نہ تجارت کرتے تھے، ان کے لیے نہ کمائی تھی اور نہ کوئی مال، بلاشبہ وہ شہروں کی تنگی کے وقت اسلام کے مہمان تھے اور اس کے باوجود وہ دن کے وقت لکڑیاں چنتے تھے اور رسول اللہ ْ ﷺ کے پاس جب کوئی ہدیہ آتا تو آپ اسے ان کے ساتھ مل کر کھاتے تھے۔ اور اگر صدقہ آتا تو ہو انہیں کو عطا فرمادیتے تھے، پس جب فتو حات کثیر ہوگئیں اور اسلام پھیل گیا تو وہ بھی نکل گئے اور حکم کی تعمیل میں لگ گئے، جیسا کہ حضرت ابوہریرہ ؓ وغیرہ اور وہ بیٹھے نہ رہے۔ پھر کہا گیا ہے کہ وہ اسباب جن سے رزق حاصل کیا جاتا ہے ان کی چھ قسمیں ہیں : (
1
) ان میں سے سب سے اعلیٰ ہمارے نبی مکرم ﷺ کی کمائی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے میرا رزق میرے نیزے کے سائے کے نیچے رکھا ہوا ہے اور حقارت کو اس پر ڈال دیا ہے ہے جس نے میرے حکم کے خلاف۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور صحیح قرار دیا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی مکرم ﷺ کا رزق اپنے فضل سے ان کی کمائی اور کسب میں رکھا ہے اور اسے کسب کی اضضل ترین نوع کے ساتھ خاص کردیا ہے۔ اور وہ آپ ﷺ کا پنے شرف عظمت کے سبب دشمن پر غلبہ حاصل کرتا ہے۔ (
2
) آدمی کا اپنے ہاتھ کے عمل سے کھانا، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ” بیشک آدمی جو کچھ کھاتا ہے اس میں سے اطیب اور پاکیزہ وہ ہے جو اس کے ہاتھ کی کمائی سے ہو اور بیشک اللہ تعالیٰ کے نبی حضرت دائود (علیہ السلام) اپنے ہاتھوں کے عمل اسے کھاتے تھے “۔ اسے امام بخاری رحمتہ اللہ نے نقل کیا ہے۔ اور قرآن کرم میں ہے وعلمنہ صنعۃ لبوس لکم (الانبیاء :
80
) ( اور ہم نے سکھا دیا انہیں زرہ بنانے کا ہنر تمہارے فائدے کے لیے) اور روایت ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اپنی ماں کے ( سوت) کاتنے کی کمائی کھاتے تھے۔ (
1
) (
3
) تیسری قسم تجارت ہے اور یہ بزرگ اور اجل صحابہ کرام ؓ کا عمل تھا بالخصوص مہاجرین صحابہ کرام کا اور قرآن کریم نے کئی مقامات پر اس کی رہنمائی کی ہے۔ (
4
) کاشتکاری کرنا اور باغات اور درخت لگانا۔ تحقیق ہم اسے سورة بقرہ میں بیان کرچکے ہیں۔ (
5
) قرآن کریم پڑھنا اور اس کی تعلیم دینا اور دم کرنا وغیرہ، اس کا ابیان سورة فاتحہ میں گزر چکا ہے۔ (
6
) کسی سے اس ارادہ اور نیت کے ساتھ لینا کہ پھر اسے ادا کر دے گا بشر طی کہ وہ محتاج اور ضرورت مندہو۔ حضور علیہ الصلوٰۃ السلام نے ارشاد فرمایا : ” جس نے لوگوں کے اموال اس ارادہ پر لیے کہ وہ انہیں ادا کردے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف سے ادا فرمادے گا اور جس نے انہیں ضائع کرنے کے ارادہ پر لیا تو اللہ تعالیٰ اسے ضائع کردے گا “۔ اسے امام بخاری (رح) نے نقل کیا ہے اور حضرت ابوہریرہ ؓ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر
7
۔ قولہ تعالیٰ : ان شاء اس پر دلیل ہے کہ رزق اجتہاد اور کوشش کے ساتھ نہیں، بلکہ بلا شبہ یہ اللہ تعالیٰ کے فضل میں سے ہے وہی اسے اپنے بندوں کے درمیان تقسیم کرنے کا والی ہے۔ اور اس کی وضاحت اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد میں ہے : نحن قسمنا بینھم معیستھم فی الحیوۃ الدنیا الآ یہ (الز خرف :
32
) (ہم نے خود تقسیم کیا ہے ان کے درمیان سامان زیست کو اس دنیوی زندگی میں)
Top