Ruh-ul-Quran - Al-Maaida : 37
یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنَ النَّارِ وَ مَا هُمْ بِخٰرِجِیْنَ مِنْهَا١٘ وَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ
يُرِيْدُوْنَ : وہ چاہیں گے اَنْ : کہ يَّخْرُجُوْا : وہ نکل جائیں مِنَ : سے النَّارِ : آگ وَمَا : حالانکہ نہیں هُمْ : وہ بِخٰرِجِيْنَ : نکلنے والے مِنْهَا : اس سے وَلَهُمْ : ان کے لیے عَذَابٌ : عذاب مُّقِيْمٌ : ہمیشہ رہنے والا
یہ ایسا دردناک عذاب ہوگا کہ یہ لوگ کوشش کریں گے کہ اس سے نکل جائیں لیکن کبھی اس سے نکلنے میں کامیاب نہ ہو پائیں گے اور ان کے لیے ہمیشہ رہنے والا عذاب ہوگا
Top