Tadabbur-e-Quran - Ash-Shu'araa : 116
قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِیْنَؕ
قَالُوْا : بولے لَئِنْ : اگر لَّمْ تَنْتَهِ : تم باز نہ آئے يٰنُوْحُ : اے نوح لَتَكُوْنَنَّ : تو ضرور ہوگے مِنَ : سے الْمَرْجُوْمِيْنَ : سنگسار کیے جانے والے
انہوں نے کہا، اے نوح ! اگر تم باز نہ رہے تو تم سنگسار ہو کر رہو گے
قوم کی آخری دھمکی بحث کے میدان میں پسپا ہوجانے کے بعد حضرت نوح کی قوم نے ان کو یہ آخری دھمکی دی کہ اگر تم اپنی اس دعوت سے باز نہ آئے تو یاد رکھو کہ بالآخر ہم تم سے جان چھڑانے کے لئے تم کو سنگسار کر کے رہیں گے۔ الفاظ سے یہ بات صاف نکل رہی ہے کہ سنگسار کرنے کی دھمکی وہ پہلے بھی دیتے رہے تھے۔ لیکن حضرت نوح نے اس کی کوئی پروا نہیں کی بالآخر قوم نے اپنا حتمی فیصلہ سنا دیا کہ ہماری دھمکی کو صرف دھمکی نہ خیال کرو ہم جو کچھ کہہ رہے ہیں کر گزریں گے
Top