Tadabbur-e-Quran - Az-Zukhruf : 39
وَ لَنْ یَّنْفَعَكُمُ الْیَوْمَ اِذْ ظَّلَمْتُمْ اَنَّكُمْ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ
وَلَنْ : اور ہرگز نہیں يَّنْفَعَكُمُ : نفع دے گا تم کو الْيَوْمَ : آج اِذْ ظَّلَمْتُمْ : جب ظلم کیا تم نے اَنَّكُمْ : بیشک تم فِي الْعَذَابِ : عذاب میں مُشْتَرِكُوْنَ : مشترک ہو
اور جب کہ تم نے اپنے اوپر ظلم ڈھائے تو یہ چیز آج نم کو ذرا بھین افع نہیں ہوگی کہ تم عذاب ہیں ایک دوسرے کے شریک ہو۔
ولن ینفعکم الیوم اذ ظلمتم انکم فی العذاب مشترکون 39 اذ ظلمتم یعنی اذ ظلمتم انفسکم فی الحیوۃ الدین جب گمراہ کرنے والے اور گمراہ ہونے والے ساتھیوں میں یہ جوتی پیزار ہوگی تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو بتایا جائے گا کہ جب دنیا میں تم ایک دوسرے کے تابع اور مبوع بن کر اپنی جانوں پر ظلم ڈھا چکے اور تمہیں اس کے انجام پر غور کرنے کی توفیق نہ ہوئی تو اب ایک دوسرے پر لعنت کے ڈونگرے برسا کر کیا تسلی حاصل کرو گے ؟ یہ چیز تم میں سے کسی کو بری کرنے والی نہیں بنے گی۔ اب تو بہرحال دونوں ہی کو یہ عذاب بھگتنا ہے تو اس کو بھگتو اس لعن طعن کا موقع دنیا میں تھا لیکن وہاں تم ایک دوسرے کے جاں نثار اور وفادار بنے رہے۔ جو وقت گزر چکا اب وہ ہاتھ آنے الا نہیں ہے۔
Top